دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

عبادت کریں  گے کہ وہی عبادت کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ اس کے بعد وہ

دونوں عبادت کی جگہ کھڑے ہو کر پوری رات ربِّ قدیر عَزَّوَجَلَّ کی عبادت میں  مصروف رہے۔(اَلرَّوْضُ الْفَائِق،المجلس، الثامن واالاربعون فی زواج علی بفاطمۃ۔۔۔الخ، ص۲۷۸)

عبادت ہو تو ایسی ہو !

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ ایسے لوگ ہیں  کہ جن کا پختہ عزم، خواہشات اورمقصود نہ تو دنیا اور اس کی لذّات تھیں  اور نہ ہی نفس کی راحت و خواہشات۔ بلکہ ان کی بلندہمتوں  کی پرواز ہمیشہ باقی رہنے والے ٹھکانے کی طرف تھی۔ یقینا ان کا ذکر قراٰنِ پاک میں  لکھ دیا گیا اور ان کو بشارت دے دی گئی:

اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ(۳۳) (پ۲۲، الاحزاب:۳۳)

ترجمۂ کنزالایمان: اللہ تو یہی چاہتاہے اے نبی کے گھر والوکہ تم سے ہر ناپاکی دور فرمادے اور تمہیں  پاک کر کے خوب ستھرا کر دے۔([1])

                        ان دونوں  مبارک ہستیوں  نے اپنی لذّات کے بستر کو چھوڑ دیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی عبادت میں  مصروف ہو گئے،رات قیام میں  تو دن روزے کی حالت میں  بسر ہوتا حتّٰی کہ تین روز اسی طرح گزر گئے۔پھر وہ دونوں  اپنے بستر پر آرام فرما ہوئے۔چوتھے دن حضرتِ سیِّدُنا جبریلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ بابرکت میں  حاضر ہوئے اور عرض کی: ’’اللہ تعالیٰ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سلام بھیجتا ہے اور ارشاد فرماتاہے کہ علی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ) اور فاطمہ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) نے تین دن سے نیند اور بستر کو ترک کر رکھا ہے اور عبادت اور روزوں  میں  مصروف ہیں  ، تم ان کے پاس جاؤ اور ان سے ارشاد فرماؤ کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  تمہاری وجہ سے ملائکہ پرفخر فرما رہا ہے اور یہ کہ تم دونوں  بروزِ قیامت گنہگاروں  کی شفاعت کرو گے۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فوراً ان کے گھر تشریف لائے تو وہاں  حضرتِ سیِّدَتُنا اسماء بنتِ عمیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو پایا تو اِستِفسار فرمایا: ’’کس چیز نے تجھے یہاں  ٹھہرایا ہے؟ حالانکہ گھر میں  ایک مرد بھی موجود ہے۔‘‘ عرْض کی: ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے ماں  باپ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان! میں  حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی خدمت کے لئے حاضِر ہوئی تھی۔ اس پرآپ صَلَّیاللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چشمانِ مُبارَک نَم ناک (یعنی آنسوؤں  سے تربتر) ہو گئیں  اور دُعا فرمائی: ’’اے اسماء (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)! اللہ عَزَّوَجَلَّ  تیری دُنْیا وآخِرت کی تمام حاجات پوری فرمائے۔‘‘

(اَلرَّوْضُ الْفَائِق،،الثامن واالاربعون فی زواج علی بفاطمۃ۔۔۔الخ، ص۲۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ  نے جس طرح خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کو عظَمت ورفعت عطا فرمائی اسی طرح آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اولاد کو بھی عظیم شانوں  سے نوازا۔ اہلِ بیتِ پاک کی عظَمت تو دیکھئے کہ ایک



[1]     مفسِّرِ شہیر، خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صدرُالافاضِل حافظ مفتی سیِّد محمد نعیم ُالدِّین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی’’تفسیرِ خزائنُ العرفان‘‘ میں  اس آیۂ مُبارَکہ کے تحت فرماتے ہیں : ’’یعنی گناہوں  کی نجاست سے تم آلودہ نہ ہو۔ اس آیت سے اہلِ بیت کی فضیلت ثابِت ہوتی ہے اوراہلِ بیت میں  نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ازواجِ مُطہَّرات اور حضرتِ خاتونِ جنّت فاطمہ زہراء اور علیِّ مرتضیٰ اور حسنینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سب داخِل ہیں ۔ آیات و احادیث کو جمع کرنے سے یہی نتیجہ نکلتا ہے اور یہی حضرتِ امام ابو منصور ماتُر ِیدیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہٗ سے.....منقول ہے۔ ان آیات میں  اہلِ بیتِ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نصیحت فرمائی گئی ہے تاکہ وہ گناہوں  سے بچیں  اور تقویٰ وپرہیزگاری کے پابند رہیں ۔‘‘(خزائن العرفان، پارہ ۲۲،ا لاحزاب، تحت الاٰیۃ: ۳۳)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن