دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اجتماعِ ذکر ونعت

           شہزادۂ عطّار مُدَّ ظِلُّہُ الْعَاِلیکی شادی کی خوشی میں  دعوتِ اسلامی کی باب المدینہ(کراچی) کی مجلسِ مشاورت نے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں  اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیاجس میں  ہزاروں  اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔ اجتماعِ ذکرونعت کا آغاز تلاوت ِ قراٰن حکیم سے ہوا ،پھر سرکارِ مدینہ ،سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں  گلہائے عقیدت نعت شریف کی صورت میں  پیش کئے گئے۔ اس کے بعد شیخ ِطریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس موقع پر مَدَنی مذاکرہ میں  اسلامی بھائیوں  کے سوالات کے جوابات دئیے۔ پھر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا لکھا ہوا منظوم دعائیہ سہرا شریف پڑھا گیا اور صلٰوۃ وسلام پر اس اِجتماع ذکرونعت کا اختتام ہوا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

رَسمِ رُخصتی

             امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پہلے ہی سے تاکید کردی تھی کہ کسی صورت میں  کوئی غیر شرعِی رَسْم یا معاملہ نہ ہونے پائے بلکہ وقتِ رخصتی بھی تمام معاملات عین شَرِیْعَتْ کے دائرے میں  رہتے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! آپ کی اِس خواہش کو عملی جامہ پہنایا گیااور آخر تک ہر ہر معاملہ عین شَرِیْعَتْ کے مطابق رکھنے کی ہی کوشش کی گئی۔ حتیٰ کہ رخصتی کے وقت جو خواتین دلہن کو چھوڑنے کیلئے رَسْم کے طور پر آتی ہیں  اس سے پیشگی منع کردیا گیا کہ صرف دلہن کا سگا بھائی شَرْعِی پردے کے ساتھ دلہن کولے آئے۔ اس شادی میں  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے گھر والوں  کی طرف سے بھی اسلامی بہنوں  کے لئے کوئی تقریب نہیں  رکھی گئی تھی۔

میری جس قدَر ہیں  بہنیں  سبھی کاش برقع پہنیں

ہو کرَم شہِ زمانہ مَدَنی مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

دُھوم دھام سے ولیمہ کرنے کا مطالبہ

          امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَدَنی مذاکرے کے دوران کچھ یوں  ارشاد فرمایا: دُھوم دھام سے ولیمہ کا بھی بہت اِصرار رہا۔ کسی نے آفر بھی کی کہ 200دیگیں  بلااجُرت پکا دیں  گے ،بس دو لاکھ روپے کا سامان آئے گا۔ میں  نے کہا: دو لاکھ روپے تو میرے پاس نہیں  ہیں  ،مگر میرے لیے دو لاکھ روپے جمع کرنا مشکل بھی نہیں  ہے،بس یہی ہوگا کہ جس سے کہوں  گا اُس کے دل میں  میری جو عزت ہوگی وہ ختم ہوجائے گی ، دو چارسیٹھوں  کو فون کردوں  گا ، تھوڑی سی خوشامد کرنا پڑے گی جو کہ میرے مزاج میں  نہیں  ہے، 200 کی جگہ 1200 دیگیں  ہوجائیں  گی، یوں  میرے بیٹے کا ولیمہ تو دھوم دھام سے ہوگااور آپ لوگ بھی خوش ہوجائیں  گے مگر مجھے اس کے لئے اپنی خُودداری کا سودا کرنا پڑے گا ۔پھر آپ نے بطورِ ترغیب ایک واقعہ بھی سُنایا؛

          ایک پیر صاحب کے ہاں  لنگر خانہ چل رہا تھا۔ ایک صاحبِ ثروت مُرید پیسے دینے کی ترکیب کر رہا تھا۔ لنگر خانے کے منتظم نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن