30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بڑے صاحبزادے کی شادی کا ذکر موجود ہے مختصراً پیشِ خدمت ہے مُلاحظہ فرمائیے:
شہزادۂ عطّار مَدَّظِلُّہٗ کی شادی
جہاں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی شادی خانہ آبادی میں ہر موقع پر شرعی احکام کی پاسداری کی ،وہیں آپ نے اپنے شہزادۂ خوش لقا، عُروسِ دلرُبا، الحاج مولاناابو اُسَید اَحمد عبید الرضا قادِری رَضَوی عطّاری ا لمَدَنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ’’شادی‘‘ کے پُر مسرت لمحات میں تمام معاملات شرِیْعَت کے عین مطابق رکھنے پر بھی بھر پور توجہ فرمائی۔ جس کے نتیجے میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! یہ شادی مبارَک بھی انتہائی سادَگی کا مظہر اور دَورِ حاضر کی مثالی شادی قرار پا ئی۔
مرحبا عطّارؔ کا لختِ جگر دولہا بنا
خوشنُما سِہرا عُبیدِ قادِری کے سر سجا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شہزادۂ عطّار مُدَّظِلُّہٗ کے نکاح کی تقریب برقی قُمقُموں سے جگمگاتے شادی ہال کے بجائے مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے بین َالاقوامی اجتماع میں 18اکتوبر 2003ء کو شبِ اتوار بڑی سادَگی کے ساتھ انجام پائی۔
بَراتی ہیں تَمامی اَہل ِسنّت
عُبیدِ قادِری دولہا بنا
تلاوت کے بعد پُر سوز نعتیں پڑھی گئیں ، رقّت انگیز سماں تھا، خُطبۂ نکاح پڑھ کر امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہی نے نکاح پڑھایاپھرچھوہارے لٹائے گئے جو منچ(اسٹیج) کے قریب موجود مخصوص اسلامی بھائیوں نے لُوٹے۔ نکاح کے بعد چھوہارے لٹانے کے بارے میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ ’’حدیث شریف میں لُوٹنے کا حکم ہے اور لٹانے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔ (اَحْکَامِ شریعت، باب ملفوظات اعلٰی حضرت،حصہ دوم ،ص۲۲۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اس موقع پردیکھنے والے حیرت زدہ تھے کہ دنیائے اَہلسنّت کے امیر،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے شہزادے کی شادی کے موقع پر گھر پرمروَّجہ سجاوٹ یا برقی قُمقُموں وغیرہ کی کوئی ترکیب ہی نہیں تھی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حاجی اَحمد عُبید رضا مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالیِ کی شادی میں جب لڑکی والوں نے پُر تکلف جہیز دینا چاہا توامیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں سادگی اپنانے کی تلقین کی۔ دوسری طرف شہزادۂ عطار دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی پلنگ وغیرہ کی بجائے چٹائی قَبول کرنے پر رِضا مند ہوئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع