دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

شادی بیاہ کی اسلامی رسمیں

          دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ170 صفْحات پر مشتمل کتاب ’’اسلامی زندگی‘‘ صفْحہ54 پر حکیم ُ الا ُمَّت مفتی احمدیار خان نعیمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی تحریر فرماتے ہیں  : سب سے بہتر تو یہ ہوگا کہ اپنی اولاد کے نکاح کیلئے حضرتِ خاتونِ جنّت، شاہزادیٔ اسلام، فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے نکاحِ پاک کو نمونہ بناؤ اور یقین کرو کہ ہماری اولاد ان کے قدمِ پاک پر قربان! اور یہ بھی سمجھ لو کہ اگر حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مرضی ہوتی کہ میری لخت ِ جگر کی شادی بڑ ی دُھوم دَھام سے ہو اور صحابۂ کِرا م عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے اس کیلئے چندہ وغیرہ کیلئے حکم فرما دیا جاتا تو عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  کا خزانہ موجود تھا۔ جو ایک ایک جنگ کیلئے نو نو سو اونٹ اور نو نو سو اشرفیاں  حاضر کردیتے تھے۔ لیکن چونکہ منشا (یعنی مقصد) یہ تھا کہ قیامت تک یہ شادی مسلمانوں  کیلئے نمونہ بن جائے۔ اس لئے نہایت سادَگی سے یہ اسلامی رسمیں  ادا کی گئیں ۔

          لہٰذا مسلمانو! اوّلاً تو اپنی بیاہ بارات سے ساری حرام رسمیں  نکال ڈالو، باجے، آتش بازی، عورتوں  کے گانے، میراثی، ڈوم وغیرہ کے گیت، رنڈیوں  عورتوں  کے ناچ، عورتوں  اور مردوں  کا مَیل جول، پھول پتی کا لُٹانا ایک دم اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا نام لے کر مٹا دو۔ اب رہی فضول خرچی کی رسمیں  ان کو یا تو بند ہی کردو اگر بند نہ کرسکو تو ان کیلئے ایسی حد مقرَّر کر دو جس سے فضول خرچی نہ رہے اور گھر کی بربادی نہ ہو۔ جنہیں  امیر و غریب سب بے تکلُّف پورا کر سکیں ۔ لہٰذا ہماری رائے یہ ہے کہ اس طریقہ سے نکاح کی رسم ادا ہونی چاہئے۔

          دولہا، دلہن نکاح سے پہلے اُبٹن یا خوشبو کا استعمال کریں  مگر مہندی اور تیل لگانے اور ابٹن کی رسم بند کر دی جائے یعنی گانا باجا عورتوں  کا جمع ہونا بند کر دو۔ اب اگر بارات شہر کی شہر میں  ہے تو ظہر کی نماز پڑھ کر بارات کا مجمع دولہا کے گھر جمع ہو اور دلہن والے لوگ دلہن کے گھر جمع ہوں ۔ دلہن کے یہاں  اس وقت نعت خوانی یا وعظ یا درود شریف کی مجلس گرم ہو۔ اُدھر دولہا کو لے کر پیدل یا سوار کر کے اس طرح برات کا جلوس روانہ ہو، آگے آگے عمدہ نعت خوانی ہوتی جاوے، تمام بازاروں  میں  یہ جلوس نکالا جائے۔ جب یہ برات دلہن کے گھر پہنچے تو دلہن والے اس برات کو کسی قسم کی روٹی یا کھانا ہرگز نہ دیں  کیونکہ حضرتِ زہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے نکاح میں  حضور عَلَیْہِ السَّلام  نے کوئی کھانا نہ دیا غرضیکہ لڑکی والے کے گھر کھانا نہ ہو۔ بلکہ پان یا خالی چائے سے تو اضع کر دی جائے۔ پھر عمدہ طریقہ سے خطبہ نکاح پڑھ کر نکاح ہو جائے۔ اگر نکاح مسجد میں  ہو تو اور بھی اچھا ہے نکاح کا مسجد میں  ہونا مستحب ہے اور اگر لڑکی کے گھر ہو تب بھی کوئی حرج نہیں ۔ نکاح ہوتے ہی باراتی لوگ واپس ہو جائیں  یہ تمام کام عصر سے پہلے ہو جائیں  اور بعد مغر ب کو دلہن کو رخصت کر دیا جائے خواہ رخصت ٹانگہ میں  ہو یا ڈَولی وغیرہ میں ۔ مگر اس پر کسی قسم کا نچھاور اور بکھیر بالکل نہ ہو کہ بکھیر کرنے میں  پیسے گم ہو جاتے ہیں ۔ ہاں  ! نکاح کے وقت خُرمے (یعنی کھجوریں  یاچُھوہارے) لُٹانا سنّت ہے۔ (اِسلامی زندگی، فصل ثانی نکاح اور رخصت کی رسمیں  ، ص۵۴ تا ۵۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر مُعامَلے میں  میٹھے میٹھے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتوں  پر عمل کی کوشش فرماتے ہیں  ،چُنانچِہ آپ نے اپنی اولاد کی شادیاں  بھی فضول رسموں  سےدُور رہ کر اور آقا کی سنّتوں  پر عمل کرکے سر انجام دیں  جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ86 صفحات پر مشتمل رسالے ’’سنّتِ نکاح‘‘ صفْحہ32سے 41تک آپ کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن