30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُن کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں
آیَۂ تَطْہیر سے ظاہر ہے شانِ اَہْلِ بیت
(ذوقِ نعت)
اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کا جذبَۂ اِیثار
اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کی شان و فضیلت پر ایک اور آیتِ مبارکہ مُلاحظہ کیجیے۔چنانچہ اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے :
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا(۸) (پ 29، الدھر:8)
ترجَمۂ کنزالعرفان :اور وہ اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں ۔
یہ آیتِ مبارکہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرتِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ،حضرتِ خاتونِ جنَّت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا ا ور حضرت ِ فضہ رضی اللہ عنہا کے حق میں نازِل ہوئی ۔ اِس کا پَسِ منظر کچھ یوں ہے کہ حضراتِ حَسَنَینِ کریمَین رضی اللہ عنہما بچپن میں ایک بار بیمار ہو گئے تو اَمِیْرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات،عَلِیُّ المُرتضیٰ شیرِخدا رضی اللہ عنہ وحضرتِ بی بی فاطمہ اور خادِمہ حضرتِ فِضَّہ رضی اللہ عنہما نے ان شہزادوں کی صِحّت یابی کے لیے تین روزوں کی مَنَّت مانی۔ اللہ پاک نے دونوں شہزادوں کو شِفا عطا فرمائی۔ چنانچِہ تین روزے رکھ لئے گئے۔ حضرتِ مولا علی رضی اللہ عنہ تین صاع جَو لائے۔ایک ایک صاع (یعنی تقریباً چار کلو، سو گرام) تینوں دِن پکایا۔ جب اِفطار کا وَقت آیا اور تینوں روزہ داروں کے سامنے روٹیاں رکھی گئیں تو ایک دِن مسکین، ایک دِن یتیم اور ایک دِن قیدی دَروازے پر حاضِر ہو گئے اور روٹیوں کا سُوال کیا تو تینو ں دِن سب روٹیاں ان سائِلوں کو دے دیں اور صِرف پانی سے اِفطار کر کے اگلا روزہ رکھ لیا۔(1)
[1] ……تفسیر خزائن العرفان، پ29، الدھر، تحت الآیۃ:8، ص1073 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع