دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

عاشورا کا روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حکم دیا

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
ملاحظہ کیجئے۔ چنانچہ؛

عاشورا کا روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حکم دیا

(1)حضرتِ عبد اللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما رِوایت کرتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب مدینۂ منورہ میں تشریف لائے، یَہُو د کو عاشورا کے دِن روزہ دار پایا تو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان سے اِرشاد فرمایا:یہ کیا دِن ہے کہ تم روزہ رکھتے ہو؟عَر ض کی:یہ عظمت والا دِن ہے کہ اِس میں موسیٰ علیہ الصّلوٰۃ ُ والسّلام اور اُن کی قوم کو اللہ پاک نے نَجات دی اور فرعون اور اُس کی قوم کو ڈَبو دیا لہٰذا موسیٰ علیہ الصّلوٰۃ ُ والسّلام نے بطورِشکرانہ اِس دِن کا روزہ رکھا توہم بھی روزہ رکھتے ہیں۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: موسیٰ علیہ الصّلوٰۃ ُ والسّلام کی مُوافَقَت کرنے میں بہ نسبت تمہارے ہم زیادہ حق دار اور زیادہ قریب ہیں۔ تو رَسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خود بھی روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حکم بھی فرمایا۔(1) اِس حدیث ِپاک سے معلوم ہوا کہ جس روز اللہ پاک کوئی خاص نعمت عطا فرمائے اُس کی یادگار قائم کرنا دُرُست و محبوب ہے کہ اس طرح اُس نِعمت ِعُظْمٰی کی یاد تازہ ہو گی اور اُس کا شکر ادا کرنے کا سبب بھی ہو گا۔

یومِ عاشورا اور ماہِ رَمَضان کی فضیلت

(2)حضرتِ عبد اللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:میں نے رسولِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو کسی دِن کے روز ہ کو اور دِن پر فضیلت دے کر جُستْجو فرماتے نہ دیکھا مگر یہ کہ عاشورا کا دِن اور یہ کہ رَمَضان کا مہینا۔(2)
[1] ……بخاری ، 1/656، حدیث: 2004 ۔ [2] ……بخاری، 1/657، حدیث: 2006۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن