دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

اَہْلِ بیت جہنم پرحَرام ہیں

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
یہی چاہتا ہے کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں پاک کر کے خوب صاف ستھرا کر دے۔ “یہاں یہ سُوال پیدا ہوتا ہے کہ ”گھر والوں “ سے مُراد کون ہیں ؟اِس حوالے سے تفسیر خزائِنُ العرفان میں ہے: اَہْلِ بیت (یعنی گھروالوں )میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اَزواجِ مُطَہَّرات (یعنی پاک بیویاں) اور حضرتِ خاتونِ جنَّت فاطمہ زہرا اور علی المرتضیٰ اور حسنینِ کریمین (یعنی امام حسن و امام حسین) رضی اللہ عنہم سب داخل ہیں۔ آیات و اَحادیث کو جمع کرنے سے یہی نتیجہ نکلتا ہے۔(1) اِس آیتِ مبارکہ کے تحت امام طبری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:یعنی اے آلِ محمد! اللہ پاک چاہتاہے کہ تم سے بُری باتوں اور فحش (یعنی گندی)چیزوں کو دُور رکھے اورتمہیں گناہوں کے میل کچیل سے پاک و صاف کر دے۔(2)

اَہْلِ بیت جہنم پرحَرام ہیں

صدر الافاضل مولانا سیِّد محمد نعیم الدِّین مُرادآبادی رحمۃُ اللہ علیہ اِرشاد فرماتے ہیں: یہ آیتِ کریمہ اَہْلِ بَیْتِ کِرام کے فَضائِل کا منبع(یعنی سرچشمہ)ہے،اِس سے ان کے اِعزازِ مَآثر (یعنی بُلند مقام) اور عُلو شان (یعنی اُونچی شان) کا اِظہار ہوتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ تمام اَخلاقِ دَنِیَّہ(یعنی گھٹیا اَخلاق) و اَحوالِ مَذمومہ (یعنی ناپسندیدہ حا لتوں) سے اُن کی تطہیر (یعنی پاکی) فرمائی گئی۔ بعض اَحادیث میں مَروی ہے کہ اَہْلِ بیت، نار (یعنی جہنم )پرحَرام ہیں اور یہی اِس تطہیر کا فائدہ اورثمرہ ہے اور جو چیز ان کے اَحوالِ شریفہ (یعنی شرافت والی حالتوں) کے لائِق نہ ہو اِس سے ان کا پَرْوَردگار انہیں محفوظ رکھتا اوربچاتا ہے۔(3)
[1] ……تفسیر خزائن العرفان، پ22، الاحزاب، تحت الآیۃ:33، ص780 مکتبۃ المدینہ کراچی۔ [2] ……تفسیرطبری،پ22، الاحزاب، تحت الآیۃ:33، 10/296دار الکتب العلمیۃ بیروت۔ [3] ……سوانح کربلا، ص82 مکتبۃ المدینہ کراچی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن