30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام پیدا کئے گئے(16) اِسی دِن انہیں آسمانوں کی طرف اُٹھایا گیا۔ (17) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا نوح علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام کی کشتی جُودی پہاڑ پر ٹھہری۔ (18) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا سلیمان علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام کو مُلکِ عظیم عطا کیا گیا۔ (19) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا یونُس علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے۔ (20) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا یعقوب علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام کی بِینائی کا ضُعف دور ہوا۔ (21) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا یوسف علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام گہرے کُنویں سے نکالے گئے۔ (22) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا ایوب علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام کی تکلیف ختم کی گئی۔ (23) اِسی دِن آسمان سے زمین پر سب سے پہلی بارِش نازِل ہوئی اور(24) اِسی دِن کا روزہ اُمَّتوں میں مشہور تھا یہاں تک کہ یہ بھی کہا گیا کہ اس دِن کا روزہ ماہ ِرَمَضان سے پہلے فرض تھا پھرمَنسوخ کر دیا گیا۔ (1) (25) اِسی عاشورا کے روز امامِ عالی مقام، امامِ عرش مقام، امامِ تِشنہ کام حضرتِ امامِ حُسین رضی اللہ عنہ کو مَع شہزادگان و رُفقاء تین دِن بھوکا رکھنے کے بعد دَشْتِ کربلا میں اِنتہائی سَفّاکی کے ساتھ شہید کیا گیا۔(2)
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!ابھی آپ نے عاشورا کے دِن کے چند فضائِل و برکات ملاحظہ کیے۔ اب وہ اَعمال پیش کیے جاتے ہیں جنہیں ہم عاشورا کے دِن بجا لا کر ڈھیروں ڈھیر نیکیاں کما سکتے ہیں ۔چنانچہ؛
عاشورا کے دِن کا روزہ
عاشورا کے دِن روزہ رکھیے کہ اَحادیثِ مبارکہ میں اِس کی ترغیب دِلائی گئی ہے اور اس کے فضائِل بھی بیان کیے گئے ہیں۔ ”عاشورا“ کے 6 حروف کی نسبت سے 6 اَحادیثِ مبارکہ
[1] ……مکاشفۃ القلوب، ص311 ۔
[2] ……مرقاۃ المفاتیح، 10/519، تحت الحدیث:6142 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع