30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
عاشورا کے دِن کے فَضائل واعمال
دُرُود شریف کی فضیلت
رسولِ کریم ،رَءُوفٌ رَّحیم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر 10رَحمتیں نازِل فرماتا ہے، 10 گناہ مٹاتا ہے اور 10 دَرَجات بُلند فرماتا ہے۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
عاشورا کے دِن کے فضائِل
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آج ہمارا موضوع ہے” عاشورا کے دِن کے فضائِل و اَعمال“ آئیے! پہلے عاشورا کے چند فضائِل و برکات اور خصوصیات مُلاحظہ کیجیے۔
(1) 10 محرَّمُ الحرام یعنی عاشورا کے روز حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام کی توبہ قَبول کی گئی۔(2) اِسی دِن انہیں پیدا کیا گیا (3) اِسی دِن انہیں جنَّت میں داخِل کیا گیا۔ (4) اِسی دِن عَرش (5) کُرسی(6) آسمان (7) زمین(8) سورج (9) چاند (10) سِتارے اور (11) جنَّت پیدا کئے گئے۔ (12) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم خلیلُ اللہ علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام پیدا ہوئے۔(13) اِسی دِن انہیں آگ سے نَجات ملی۔ (14) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام اور آپ کی اُمَّت کو نَجات ملی اور فرعون اپنی قوم سَمیت غَرَق ہوا۔(15) اِسی دِن حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
[1] …… نَسائی، ص222، حدیث:1294۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع