30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عزت عطافرمائی (4) اللہ پاک کے حرم (یعنی حرمِ مکہ) کوحلال ٹھہرانے والا (5) میرے اَہْلِ بیت کی حُرمت جس کا اللہ پاک نے حکم دیا ہے اسے پامال کرنے والا اور (6) میری سنَّت کو چھوڑنے والا۔(1)
اَہْلِ بیت کو تکلیف دینے والے پر جنَّت حرام
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت !بِلا اِجازتِ شرعی کسی عام مسلمان کو بھی تکلیف دینا اللہ پاک اور اس کے رَسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو تکلیف دینا ہے۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: مَنْ اٰذَی مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذَانِیْ وَمَنْ اٰذَانِیْ فَقَدْ اٰذَی اللّٰہ یعنی جس نے (بِلاوجہِ شَرعی) کسی مسلمان کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی۔(2)
ذرا سوچئے! جب ایک عام مسلمان کو اِیذا دینے والا اللہ پاک اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اِیذا دیتا ہے تو جو شخص رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اَہْلِ بیت کو اِیذا و تکلیف پہنچائے گا وہ کس قدر عذابِ اِلٰہی کا مستحق قرار پائے گا !ہم قہرِقہّار اور غَضبِ جبّار سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے ہیں۔ اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جس نے میرے اَہْلِ بیت پر ظُلم کیا اور مجھے میری عِترَت (یعنی اَولاد) کے بارے میں اَذِیَّت دی اُس پر جنَّت حرام کر دی گئی ہے۔(3)
اَہْلِ بیت کے حق کی مَعرفت ضَروری ہے
حضرتِ حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
[1] ……ابن حبان، 7/501، حدیث:5719 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
[2] ……معجم اوسط،2/387،حدیث :3607 ۔
[3] ……نورالابصار، ص123 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع