دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

اَہْلِ بیت سے بغض رکھنا منافقت کی علامت

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
یعنی اے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اَہْلِ بیت پاک! تمہاری محبت کو اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں جس کو اُس نے نازِل کیا ہے فرض قرار دیا ہے۔(1)

اَہْلِ بیت سے بغض رکھنا منافقت کی علامت

اَہْلِ بیت سے بغض وعداوت رکھنا منافقت کی علامت ہے جیسا کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جو شخص اَہْلِ بیت سے بغض رکھے وہ منافق ہے۔(2) حضرتِ جابر رضی اللہ عنہ رِوایت کرتے ہیں کہ ہم منافقین کو حضرتِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے بغض سے پہچانتے تھے۔یعنی ان سے بغض رکھنا نِفاق کی علامت ہے۔(3)

حوضِ کوثر پر چابک مارے جائیں گے

اے عاشقانِ اَہْلِ بیت ! وہ کون سا مسلمان ہے جو حوضِ کوثر سے سیراب ہونے کی تمنا نہ رکھتا ہو۔حوضِ کوثر یہ ایک ایسا حوض ہے جس کی تہ مُشک کی ہے، یاقوت اور موتیوں پر جاری ہے،اِس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں اور ان پر موتیوں کے قبے نصب ہیں، اس کے برتن (کوزے) آسمان کے ستاروں سے زیادہ ہیں، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید،شہد سے زیادہ شیریں اور مُشک سے زیادہ خوشبودار ہے۔ جو ایک بار پیے گا پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا۔ اللہ پاک نے یہ حوض اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو عطا فرمایا ہے۔ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اِس حوض سے اپنی اُمَّت کو سیراب فرمائیں گے۔ مگر اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کے بغض و عداوت اور حسد رکھنے والے ایسے بدنصیب ہیں جنہیں قِیامت کے دِن حوضِ کوثر سے آگ کے چابکوں کے ذَریعے بھگایا جائے گا۔چنانچہ حضرتِ حسن
[1] ……مرقاۃ المفاتیح، 1/63 دار الفکر بیروت۔ [2] ……صواعق المحرقۃ، ص174 ملتان۔ [3] ……فضائل الصحابۃ لابن حنبل، ص792، حدیث:1086دار ابن الجوزی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن