دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

اَہْلِ بیت سے بغض رکھنے والے کیلئے تین وعیدات

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            

اَہْلِ بیت سے بغض رکھنے والے کیلئے تین وعیدات

اے عاشقانِ اَہْلِ بیت !جس طرح اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کی محبت دُنیا و آخرت میں نجات پانے اور کامِلُ الایمان ہونے کا ذَریعہ ہےایسے ہی اِس پا ک گھرانے سے بغض و عناد رکھنا ہلاکت کا سبب ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:خبردار! جو شخص اَہْلِ بیت کے بغض و عداوت پر مَرا وہ قیامت کے دِن اِس حال میں آئے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے دَرمیان لکھا ہو گا کہ یہ اللہ پاک کی رَحمت سے نااُمید ہے اور آگاہ ہو جاؤ! جو شخص اَہْلِ بیت سے بغض وعداوت کی حالت پر مَرا وہ کافر مَرا اور کان کھول کر سُن لو! جو شخص اَہْلِ بیت کے بغض وعداوت پر مَرا اُسے جنَّت کی خوشبو بھی نصیب نہ ہو گی۔(1) اِس حدیثِ پاک میں اَہْلِ بَیْتِ اَطہار سے بغض و عناد رکھنے والے کے لئے تین وعیدات اِرشاد فرمائی گئی ہیں: (1) ایسا شخص قیامت کے دِن اِس حال میں آئے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے دَرمیان لکھا ہو گا کہ یہ اللہ پاک کی رَحمت سے نااُمید ہے۔ (2) اَہْلِ بیت سے بغض و عداوت کی حالت میں مَرنے والا کُفر کی موت مَرے گا ۔ (3) ایسے شخص کا جنَّت میں جانا تو دور کی بات اسے جنَّت کی خوشبو بھی نصیب نہ ہو گی۔

اَہْلِ بیت کی محبت فرض ہے

اَہْلِ بیت کی محبت فرائِضِ دِین سے ہے جیسا کہ حضرتِ امام شافعی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : یَااَھْلَ بَیْتِ رَسُوْلِ اللہ حُبُّکُمْ فَرْضٌ مِنَ اللہ فِی الْقُراٰنِ اَنْزَلَہٗ
[1] ……الشرف المؤبد، ص 81 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن