30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی جائے، اِس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی:
قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبٰىؕ (پ25، الشوریٰ:23)
ترجَمۂ کنزالعرفان :”تم فرماؤ:میں اس پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا مگر قرابت کی محبت ۔“
گویا انہیں یہ باور کرا دیا گیا کہ اِس تبلیغ و اِشاعتِ دِین پر اگر تم سے کچھ مَطلوب ہے تو محض یہ کہ میرے اَہْلِ بیت کی مَحَبَّت کو لازِم کر لو اور ان کا عشق اپنے دِل میں بسا کر ان کے دامنِ کرم سے وابستہ ہو جاؤ ۔
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!اِس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک کی طرف سے کس پیارے اَنداز میں رَسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے کلمہ پڑھانے، لوگوں کو دولتِ اِیمان عطا فرمانے،ا نہیں گمراہی کے اَندھیروں سے نکال کر رُشد و ہِدایت کی روشنی میں لانے اور کُفر و شِرک کی طَلاطُم خَیز موجوں میں ڈوبنے والوں کو دِین و اِیمان کی کشتی میں سوار کر کے انہیں کنارے لگانے کا صِلہ صرف مَحَبَّت اَہْلِ بیت کی صورت میں طلب کیا جا رہا ہے ۔
مَحَبَّتِ اَہْلِ بیت کے بغیر اِیمان قَبول نہیں
اگر کوئی شخص ساری زِندگی نماز روزے کا پابند رہے، حج و زکوٰۃ کے فریضے کو بھی بحسن وخُوبی اَدا کرتا رہے اور ساری ساری رات عِبادت میں گزار دے لیکن اس کے دِل میں مَحَبَّت ِرَسول اورمَحَبَّتِ اَہْلِ بیت نہیں ہے تو اس کااِیمان قابلِ قَبول نہیں۔چنانچہ رَسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشادفرمایا: لَا یُؤمِنُ عَبْدٌ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ نَفْسِہٖ یعنی کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کو اس کی جان سے زِیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔ وَتَکُوْنَ عِتْرَ تِیْ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ عِتْرَ تِہٖ اور میری اَولاد اس کو اپنی اَولادسے پیاری نہ ہو۔(1)
[1] ……شعب الایمان للبیہقی، 2/ 189،حدیث:1505 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع