دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
یہ سُن کر سیِّدزادے کا خوف مزید نُمایاں ہو گیا اور روتے ہوئے بولا:چچا جان! میں نے دیکھا ہے کہ بڑی لکڑیاں سُلگانے کے لئے ان کے گرد چَھپٹیاں(یعنی لکڑی کی چھیلن اور چھوٹی چھوٹی لکڑیاں)چُن دی جاتی ہیں،چَھپٹِیاں جلدی سے آگ پکڑ لیتی ہیں اور ان کی بدولت پھر بڑی لکڑیاں بھی جَل اُٹھتی ہیں! میں ڈرتا ہوں کہ ابوجہل اور ابو لَہَب جیسے بڑے بڑے کافِروں کو جہنَّم میں جَلانے کے لئے چَھپٹیوں کی جگہ کہیں مجھے آگ میں نہ ڈال دیا جائے! اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آپ جانتے ہیں وہ چار سالہ سیِّدزادے کون تھے؟وہ کوئی اور نہیں! ہمارے ٹوٹے دِلوں کے سہارے اور اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کی آنکھوں کے تارے حضرتِ سیِّدُنا امام جعفر صادِق رضی اللہ عنہ تھے۔(1) تیری نَسلِ پاک میں ہے بچّہ بچّہ نور کا تو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانا نور کا (حدائِقِ بخشش) اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ اِس شعر میں فرماتے ہیں:یانورَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !آپ تو ہیں ہی نو ر بلکہ نورٌ علیٰ نور ہیں۔ آپ کی مبارَک نَسل میں تا قِیامت جتنے بھی بچّے ہوں گے یعنی ساداتِ کرام وہ بھی سب کے سب نور ہیں۔اے نور والے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! آپ کا سارے کا سارا گھرانا ہی نور،نور اور بس نور ہے۔ اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! وہ کیسا پاکیزہ دَور تھا کہ خوفِ خدا رکھنے والی ماں کی رَحمت بھری گود میں پلنے اور عشقِ مصطفےٰ رکھنے والے باپ کی شفقت کے سائے میں پروان چڑھنے والے بچے مُعاشرے پر اپنے اَخلاق و کِردار کے ایسے نُقُوش چھوڑتے تھے کہ اُن کی دِلرُبا اَدائیں آج بھی ہمارا دِل موہ لیتی ہیں۔اِس کے برعکس آج کیسا نازک دور آ گیا ہے کہ
[1] ……نیکی کی دعوت، ص585، 586 مکتبۃ المدینہ کراچی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن