30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
اَخلاقِ اھلِ بیت
دُرُود شریف کی فضیلت
رسولِ کریم ،رَءُوفٌ رَّحیم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:قیامت کے روز اللہ پاک کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہو گا، تین شخص اللہ پاک کے عرش کے سائے میں ہوں گے۔عرض کی گئی:یا رَسُولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !وہ کون لوگ ہوں گے؟اِرشاد فرمایا: (1)وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُور کرے (2) میری سُنَّت کو زِندہ کرنے والا (3) مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھنے والا۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آج ہمارا موضوع ہے”اَخلاقِ اَہْلِ بیت“ اَخلاق جمع ہے
’’خلق‘‘ کی جس کا معنیٰ ہے ’’ رَویہ، برتاؤ، عادت۔‘‘یعنی لوگوں کے ساتھ اچھے رَویے، اچھے برتاؤ اور اچھی عادات کے ساتھ پیش آنے کو حُسنِ اَخلاق کہا جاتا ہے۔امام محمد غزالی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اگر نفس میں موجود کیفیت ایسی ہو کہ اس کے باعِث عقلی اور شرعی طور پر پسندیدہ اچھے اَفعال ادا ہوں تو اسے حُسنِ اَخلاق کہتے ہیں اور اگر عقلی اور شرعی طور پر ناپسندیدہ بُرے اَفعال ادا ہوں تو اسے بداَخلاقی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ (2)
حُسنِ اَخلاق میں شامل نیک اَعمال
حُسنِ اَخلاق کا مفہوم بہت وَسیع ہے،اِس میں کئی نیک اَعمال شامل ہیں،جن میں سے
[1] ……البدور السافرۃ، ص131، حدیث:366 مؤسسۃ الکتب الثقافیۃ۔ 2 ……احیاء العلوم، 3/66 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع