دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

اَہْلِ بیت پر اِحسان کرنے کا بدلہ

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
ہر مسلمان یہی چاہتا ہے کہ وہ جنَّت میں جا کر اللہ پاک کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو۔ مگر کچھ مسلمان ایسے ہوں گے جو سب سے پہلے جنَّت میں داخِل ہوں گے اور وہ معزز و مکرم مسلمان”اَہْلِ بَیْتِ کرام “ہوں گےجیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے کہ حضرتِ علی المرتضیٰ، شیرِخدا رضی اللہ عنہ نے بارگاہِ رسالت میں لوگوں کے حسد کی شکایت کی تو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:کیا تم اِس بات پر راضی نہیں کہ تم چار میں سے چوتھے ہو؟ سب سے پہلے جنَّت میں،میں،تم اور حسنین کریمین داخل ہوں گے،ہماری اَزواجِ مطہرات دائیں اور بائیں ہوں گی اور ہماری اَولاد ہماری اَزواج کے پیچھے ہوں گی۔(1)

اَہْلِ بیت پر اِحسان کرنے کا بدلہ

اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! اَہْلِ بَیْتِ کِرام کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ جو شخص ان میں سے کسی پر اِحسان کرے گا تو رسولِ کریم ، رَءُوفٌ رَّحیم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم قیامت کے دِن اسے بدلہ عطا فرمائیں گے۔ چنانچہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جو شخص وَسیلہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میری بارگاہ میں اس کی کوئی خدمت ہو جس کے سبب میں قیامت کے دِن اس کی شَفاعت کروں اُسے چاہئے کہ میرے اَہْلِ بیت کی خدمت کرے اور انہیں خوش کرے۔(2)

اَہْلِ بیت کی محبت سے عمر میں اِضافہ

اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! اَہْلِ بَیْتِ کِرام کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان کی محبت عمر میں اِضافے کا سبب بنتی ہے۔(3) عام طور پر لوگوں کی خواہش و تمنا
[1] ……سبل الہدیٰ والرشاد، 11/7 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔ [2] …… الشرف المؤبد، ص 54 ۔ [3] ……کنز العمال، جز:12، 6 /46، حدیث:34166 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن