30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہاں یہ بات یاد رہے کہ یہ خصوصیت صرف خاتونِ جنَّت حضرتِ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی اَولاد کے لئے ہے، دوسری صاحبزادیوں کی اَولاد کے لئے نہیں ہے۔ (1)
اَہْلِ بیت زمین والوں کے لئے امن
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! اَہْلِ بیتِ پاک کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ حضرات زمین والوں کے لئے اَمن و امان کا باعِث ہیں جیسا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی پاک زبان سے اِرشاد فرمایا: اَلنُّجُوْمُ اَمَانٌ لِاَهْلِ السَّمَاءِ وَاَهْلُ بَيْتِيْ اَمَانٌ لِاُمَّتِيْ یعنی ستارے آسمان والوں کے لئے باعِثِ امن ہیں اور میرے اَہْلِ بیت زمین والوں کے لئے باعِثِ امن ہیں۔(2)جبکہ ایک رِوایت میں یہ اَلفاظ ہیں:میرے اَہْلِ بیت میری اُمَّت کے لئے باعِثِ امن ہیں۔(3)
اَہْلِ بیت کا سب سے پہلے جنَّت میں داخلہ
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!اہْلِ بَیْتِ کِرام کی ایک خصوصیت یہ بھی ہےکہ یہ سب سے پہلے جنَّت میں جانے والے ہوں گے۔(4) دیکھیے! دُنیا مصیبتوں اور تکلیفوں کا جہان ہے۔ یہاں اِنسان کو ایک آن کے لئے سکون میسر آتا ہے تو دوسرے ہی لمحے مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں۔ حدیثِ پاک کی رُو سے تو دُنیا مومن کے لئے قید خانہ ہے۔(5) اللہ پاک نے ہمیشہ کے آرام وسکون کے لئے ایک مقام بنایا ہے جسے جنَّت کہا جاتا ہے۔
[1] ……خطباتِ محرم، ص 252۔
[2] ……الشرف المؤبد، ص32 ۔
[3] ……خطباتِ محرم، ص 252۔
[4] ……معجم کبیر، 1/319، حدیث:950 ۔
[5] ……مسلم، ص1210، حدیث:7417 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع