30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ یہ ہے کہ ان کا نسب تمام جہان والوں میں سب سے اَعلیٰ و اَرفع و افضل ہے۔ اِس ضمن میں ایک حدیثِ پاک مُلاحظہ کیجئے۔ چنانچہ اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:قیامت کے دِن میں اپنی اُمَّت میں سب سے پہلے اپنے اَہْلِ بیت کی شَفاعت کروں گا، پھر دوسرے لوگوں کی اور میں جس کی پہلے شَفاعت کروں گا وہ زیادہ فضیلت والا ہے۔(1)
بنی ہاشم سے زیادہ فضیلت والا کوئی نہیں
یاد رہے !اَہْلِ بیت کے افضل و اعلیٰ ہونے کی گواہی خود حضرتِ جبرائیل علیہ السّلام نے بھی دی ہے۔چنانچہ حضرتِ جبرائیل علیہ السّلام فرماتے ہیں:میں نے زمین کے مشرق ومغرب چھان ڈالے مگر بنی ہاشم سے زیادہ فضیلت والے کسی باپ کے بیٹے نہیں ملے۔ (2)
صَدقۂ واجبہ حرام ہونا
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! اَہْلِ بیت کِرام کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ صدقاتِ واجبہ مثلاً زکوٰۃ اور فطرہ وغیرہ ان کے لیے حرام ہیں۔غریب و حاجت مند اَفراد کے گزر بسر کے لئے شریعتِ مطہرہ نے زکوٰۃ اور دِیگر صدقاتِ واجبہ دینے کا سلسلہ جاری کیا۔ حدیثِ پاک کی رُو سے فرض اور واجب صدقہ مال کا میل ہے اس لیے ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے اَہْلِ بَیْتِ پاک کے لئے ایسے صَدقے کو اِستعمال کرنا حرام فرما دیا۔چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان معزز و مکرم حضرات کی خصوصیت اِن اَلفاظ میں بیان فرمائی: اِنَّ هٰذِهِ الصَّدَقَةَ اِنَّمَا هِيَ اَوْسَاخُ النَّاسِ وَ اِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ
[1] ……معجم کبیر، 12/321، حدیث: 13550 ۔
[2] ……معجم اوسط، 4/372، حدیث:6285۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع