30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
خصوصیاتِ اھلِ بیت
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ،اب بندے کی مَرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آج ہمارا موضوع ہے”خصوصیاتِ اَہْلِ بیت“ دُنیا میں بہت سی ایسی قومیں ہیں جو اپنی دِینی یا دُنیوی خصوصیات کی وجہ سے مُعاشرے میں اپنا الگ مقام و مَرتبہ رکھتی ہیں اور دوسری قوموں کے لوگ انہیں عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یاد رَکھیے!اَقوامِ عالَم میں سب سے بلند مقام و مَرتبہ رکھنے والی قوم وہ ہے جسے نسب کے حوالے سے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے نسبت حاصل ہے یعنی ”اَہْلِ بیت۔“یہی پیاری پیاری نسبت ” اَہْلِ بیت“ کو دِیگر قوموں سے ممتاز کرتی ہے اور اسی کی برکت سے اللہ پاک نے ” اَہْلِ بیت“ کو بہت سی دوسری خصوصیات سے نوازا ہے۔آئیے !انہی خصوصیات میں سے چند کا ذِکر ِ خیر سنتے ہیں :
اَہْلِ بیت کا اعلیٰ نسب
اے عاشقانِ اہْلِ بیت!” اہْلِ بَیْتِ اَطہار“کو جو سب سے بڑی خصوصیت حاصِل ہے
[1] ……ابنِ ماجہ، 1/490، حدیث: 907 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع