30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سَجَّاد کا لقب
حضرتِ امام زینُ العابدین رضی اللہ عنہ بہت زیادہ نوافل پڑھتے تھے اور ظاہر ہے نوافل میں سجدے ہوتے ہیں تو یوں سجدوں کی کثرت کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سَجَّاد یعنی بہت زیادہ سجدے کرنے والا کہنا شروع کر دیا۔(1)
حضرتِ امام باقِر کا ذوقِ عبادت
حضرت عبد اللہ بن یحییٰ رحمۃُ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں:میں نے حضرتِ امام ابو جعفر محمد بن علی باقِر رضی اللہ عنہ کو زَرد رنگ کا تہبند باندھے دیکھا ، آپ فرض نمازوں کے علاوہ دِن رات میں 50 رَکعتیں ادا فرماتے تھے ۔(2)
حضرتِ امام جعفر صادِق کا ذوقِ عبادت
حضرتِ امام جعفر صادِق رضی اللہ عنہ ظاہری و باطنی عُلوم کے جامِع تھے اور ریاضت وعبادت اور مجاہدے میں مشہور تھے ۔ امام مالِک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے :میں ایک زمانے تک آپ کی خدمتِ مبارکہ میں آتا رہا ۔میں نے ہمیشہ آپ کو تین عبادتوں میں سے کسی ایک میں مَصروف پایا ،یا تو آپ نماز پڑھتے ہوئے ملتے یاتلاوتِ قرآن میں مشغول ہوتے یا پھر روزہ دار ہوتے ۔ (3) اللہ پاک اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کی مقدس ہستیوں کے ذوقِ عبادت میں سے ہمیں بھی حصہ نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] ……رسائل امام غزالی، ص495 دار الفکر بیروت۔
[2] ……حلیۃ الاولیاء، 3/313، رقم:3737۔
3……شرح شجرۂ قادریہ، ص58 مکتبۃ المدینہ کراچی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع