30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(دس محر م کی رات) امامِ عالی مقام،امامِ حسین رضی اللہ عنہ نےاپنے پیارے بھائی حضرتِ عباس عَلَم دار رضی اللہ عنہ کو فرمایا : کسی طرح یہ لڑائی کل تک مؤخر ہو جائے اور آج کی رات ہمیں اللہ پاک کی عبادت کے لئےمل جائے، اللہ کریم خوب جانتا ہے کہ مجھے نماز، تلاوتِ قرآن اور کثرت کے ساتھ دُعا مانگنا اور اِسْتِغْفار کرنا بہت پسند ہے۔(1)
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!محبت اِطاعت کرواتی ہے،امامِ عالی مقام حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ سے ہماری محبت کیسی ہے؟ذرا ہم غور کریں! 10 محرم الحرام کی رات امامِ حسین رضی اللہ عنہ کی ظاہری زندگی مبارک کی آخری رات تھی مگر اللہ پاک کی عبادت کا ذوق و شوق دیکھیے!اور عین شہادت کے وقت بھی آپ بارگاہِ الٰہی میں سجدے کی حالت میں تھے۔
حضرتِ امام زینُ العابدین کا ذوقِ عبادت
حضرتِ امام زینُ العابدین علی بن حسین بن علی رضی اللہ عنہم تابعین مدینۂ منورہ میں سے ہیں۔ آپ عابدین کی زینت،اِطاعت گزاروں کے سردار، وفادار، عبادت گزار اور مہربان سخی تھے۔(2)
زینُ العابدین کا لقب
زَیْنُ الْعابِدِیْن کے معنیٰ ”عبادت گزاروں کی زینت“ہے، چونکہ حضرتِ امام علی اَوسط رضی اللہ عنہ بہت زیادہ عبادت گزار تھے اِس لیے لوگوں نے انہیں زَیْنُ الْعابِدِیْن کا لقب دیا ۔(3)
[1] ……الکامل لابن اثیر، 3/415 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
[2] ……حلیۃ الاولیاء، 3/157۔
[3] ……تاریخ ابن عساکر، 41/378، 379 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع