30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرتِ امامِ حسین کا ذوقِ عبادت
حضرتِ علّامہ ابنِ اثیر جزری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ کثرت سے نَماز پڑھتے،روزہ رکھتے ، حج کرتے، صَدقہ و خیرات کرتے اور بھلائی کے سارے کام کرتے تھے۔(1)
دِن میں ایک ہزار نوافل
شہزادۂ امامِ عالی مقا م حضرتِ امام زینُ العابدین رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے والد حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ دِن اور رات میں ہزار (1000) رَکعت نوافل ادا فرمايا كرتے تھے۔(2)
رَمَضان میں مکمل ختمِ قرآن
عظیم تابعی بزرگ حضرتِ اِمام شعبی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتےہیں:میں نے دىکھا حضرتِ امامِ حسىن رضی اللہ عنہ رَمَضانُ المُبارک میں مکمل قرآنِ کریم ختم فرمایا کرتے تھے ۔(3)
25 حج پیدل
امامِ عالی مقام،حضرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کو حج کا بہت شوق تھا۔ چنانچہ بیان کیا جاتا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے 25 حج پیدل کئے ۔(4)
عبادت سے محبت
شہیدِ کربلا حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ بڑے عبادت گُزار تھے۔چنانچہ شَبِ عاشورا
[1] ……اسد الغابۃ، 2/28 دار احیاء التراث العربی بیروت ۔
[2] ……عقد الفرید،3/114، 115 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
[3] ……سیر اعلام النبلاء، 4/410 دار الفكر بيروت۔
[4] ……تاریخ ابن عساکر ، 14/180 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع