30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رابطہ برائے مصنفین ومحققین (25) شعبہ اِنتظامی اُمور (26) شعبہ تنظیمی رَسائل (27) شعبہ جات کورسز کا نصاب (28)شعبہ میڈیا کانٹینٹ (29) شعبہ خود کفالت (30) شعبہ لغت۔
المدینۃ العلمیۃ کے اَغراض و مقاصد یہ ہیں:*باصلاحیت عُلَمائے کرام کو تحقیق، تصنیف وتالیف کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں اِضافہ کرنا۔ *قرآنی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق منظر عام پر لانا۔ *افادۂ خواص و عوام کے لئے علومِ حدیث اور بالخصوص شرحِ حدیث پر مشتمل کتب تحریر کرنا۔ *سیرتِ نبوی، عہدِنبوی، قوانینِ نبوی،طِبِ نبوی وغیرہ پر مشتمل تحریریں شائع کرنا۔ *اَہْلِ بیت و صحابۂ کرام اور عُلَما و بزرگانِ دِین کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنا۔ *بزرگوں کی کتب و رَسائِل جدید منہج و اسلوب کے مطابق منظرعام پر لانا بالخصوص عربی مخطوطات (غیرمطبوع) کتب و رَسائِل کو دورِ جدید سے ہم آہنگ تحقیقی منہج پر شائع کروانا۔ *نیکی کی دعوت کا جذبہ رکھنے والوں کو مستند مواد فراہم کرنا۔ *دِینی و دُنیاوی تعلیمی اِداروں کے طلبہ کو مستند صحت مند مواد کی فراہمی نیز درسِ نظامی کے طلبہ و اساتذہ کے لئے نصابی کتب عمدہ شروحات و حواشی کے ساتھ شائع کر کے ان کی ضرورت کو پورا کرنا۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! امیرِ اَہْلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی شفقت وعنایت، تربیت اور عطا کردہ اُصولوں پر عمل پیرا ہونے کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی پانے، نئی نسل کو اسلام کی حقانیت سے آگاہ کرنے، انہیں باعمل مسلمان اور ایک صحت مند معاشرے کا بہترین فرد بنانے، والدین و اساتذہ اور سرپرست حضرات کو اندازِ تربیت کے درست طریقوں سے آگاہ کرنے اور اسلام کی نظریاتی سرحدوں اور دِین و اِیمان کی حفاظت کے لئے المدینۃ العلمیۃ نے اپنے آغاز سے لےکر اب تک جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے بشمول المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی کے دِینی کاموں، اِداروں اور شعبوں کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
تاریخ: 8ذو الحجۃ الحرام 1445ھ/15جون 2024ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع