دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

حضرتِ امامِ حسن کی مناجات

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            

حضرتِ امامِ حسن کی مناجات

منقول ہے:ایک بار حضرتِ امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ نے خانۂ کعبہ کا طواف کیا پھر مقامِ اِبراہیم پر دو رَ کعت نَماز واجِبُ الطّواف ادا کی پھر اپنا رُخسارِ مبارَک مقامِ اِبراہیم پر رکھ دیا اور زار و قطار روتے ہوئے اِس طرح مُناجات کی :’’ اے میرے ربِّ قدیر!تیرا بندہ تیرے دَروازے پر حاضِر ہے،‘‘ تیرا بِھکاری تیرے دَروازے پر حاضِرہے، تیرا مسکین بندہ تیرے دَروازے پر حاضِر ہے، انہی اَلفاظ کو بار بار دُہراتے اور روتے رہے۔ اِس کے بعد مَسجدُ الحرام سے باہَرتشریف لائے تو آپ کا گزر چند مسکینوں کے پاس سے ہوا جو بیٹھے(صَدَقے کی) روٹیوں کے ٹکڑے کھا رہے تھے،آپ نے ان کو سلام کیا،جوابِ سلام کے بعد انہوں نے کھانے کی دعوت دی، آپ بِلا تکلُّف اُن کے دَسترخوان پر بیٹھ گئے اور فرمایا: اگر یہ روٹیوں کے ٹکڑے صَدقے کے نہ ہوتے تو آپ حضرات کے ساتھ کھانے میں ضَرور شرکت کرتا،مگرہم آلِ رسول کے لئے صَدَقہ حرام ہے۔اس کے بعد آپ ان مسکینوں کو اپنی قِیام گاہ پر ساتھ لے آئے اور سب کو عمدہ کھانا کھلایا ،پھر رُخصت ہوتے وقت سب کو دِرہم بھی عِنایت فرمائے۔(1)

حضرتِ امامِ حسن کا شوقِ تلاوت

حضرتِ امامِ حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ ہر رات سُوْرَۃُ الْکَھْف کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ یہ مبارک سورت ایک تختی پرلکھی ہوئی تھی،آپ اپنی جس زوجہ کے پاس تشریف لے جاتے یہ مبارک تختی بھی آپ کے ہمراہ ہوتی ۔(2)
[1] ……المستطرف، 1/23، 24 دار الفکر بیروت۔ [2] ……شعب الایمان للبیہقی، 2/475، حدیث:2447 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن