30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لئے کوئی دُعا نہ کرتیں،میں نےعرض کی:پیاری امّی جان ( رضی اللہ عنہا )! کیا وجہ ہےکہ آپ اپنے لئے کوئی دُعا نہیں کرتیں؟فرمایا:پہلے پڑوس ہے پھر گھر۔(1)
کلامِ اِلٰہی کی تلاوت
حضرتِ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک بار حضور پُرنور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے حکم سے سیِّدَہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضِر ہوا۔ میں نے دیکھا کہ حضراتِ حَسَنَینِ کریمین رضی اللہ عنہما سو رہے تھے اور سیِّدَہ فاطِمہ رضی اللہ عنہا ان کو پنکھا جھل رہی تھیں اور زبان سے کلامِ الٰہی کی تلاوت جاری تھی یہ دیکھ کر مجھ پر ایک خاص حالتِ رِقّت طاری ہوئی۔(2)
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آپ نے مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرتِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور جنتی خواتین کی سردار حضرتِ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کا ذوقِ عبادت مُلاحظہ کیا،اب آئیے حضراتِ حسنین کریمین رضی اللہ عنہما اور دِ یگر اَہْلِ بیت کی عبادات مُلاحظہ کیجیے۔ چنانچہ؛
حضرتِ امامِ حسن کا ذوقِ عبادت
راکبِ دَوشِ مصطفےٰ، حضرتِ امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ نے ایک بار فرمایا :میں بہت شرمندہ ہوں،آہ! اللہ پاک سے کس طرح ملاقات کروں گا! افسوس! اُس کے پاک گھر (یعنی کعبۂ مُشرَّفہ) تک کبھی پیدل چل کر نہیں آیا۔ اس کے بعد آپ 20 بار مدینۂ منوَّرہ سے مکہ ٔ مکرمہ حج کے لیے پیدل آئے۔
[1] ……مدارج النبوت، 2/461 مرکز اہل سنت گجرات۔
[2] ……سفینہ نوح، 2/35 ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع