30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محراب میں لرزتے کانپتے اپنی داڑھی مبارک تھامے ہوئے ایسے بے چین بیٹھے ہوتے کہ گویا زہریلے سانپ نے ڈَس لیا ہو۔آپ غم کے ماروں کی طرح روتے اور بے اِختیار ہو کر ”اے میرے رَب ! اے میرے رَب ! “ پکارتے، پھر دُنیا سے مخاطب ہو کر فرماتے : تُو مجھے دھوکے میں ڈالنے کے لیے آئی ہے؟ میرے لیے بن سنور کر آئی ہے؟ دُور ہو جا! کسی اور کو دھوکا دینا ، میں تجھے تین طلاق دے چکا ہوں ، تیری عمر کم ہے اور تیری محفل حقیر، جبکہ تیری مصیبتیں جھیلنا آسان ہیں۔ آہ صَد آہ! زادِ راہ کی کمی ہے اور سفر طویل ہے جبکہ راستہ وَحشت سے بھر پور ہے۔(1)
مولا علی کی نماز
جب نماز کا وقت آتا تو حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کے چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا اور آپ پر لرزہ طاری ہو جاتا،پوچھا گیا:اے اَمِیرُالمؤمنین!آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ پاک کی اس امانت کی اَدائیگی کا وقت آ گیا ہے جسے اس نے آسمان و زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا تھا مگر انہوں نے معذوری ظاہر کر دی تھی اور میں نے اسے اُٹھا لیا۔(2)
حضرتِ خاتونِ جنَّت کا ذوقِ عبادت
حضرتِ امامِ حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ فرماتےہیں کہ میں نےاپنی والِدۂ ماجِدہ حضرتِ فاطمۃالزہرا رضی اللہ عنہا کو دیکھاکہ رات کو مسجدِ بَیت کی مِحراب(یعنی گھر میں نماز پڑھنےکی مخصوص جگہ)میں نمازپڑھتی رہتیں،یہاں تک کہ نمازِ فجر کا وقت ہو جاتا،میں نےآپ کو مسلمان مَردوں اورعورتوں کے لئے بَہُت زیادہ دُعائیں کرتے سنا،آپ اپنی ذات کے
[1] ……حلیۃ الاولیاء، 1/126، رقم:261 ۔
[2] ……مکاشفۃ القلوب، ص46 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع