30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِرشاد فرمایا:
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) (پ27، الذٰریٰت:56)
ترجَمۂ کنز العرفان :” اور میں نے جن اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں۔“
اور اپنے پیارے مدنی حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے فرمایا:
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠(۹۹) (پ14، الحجر:99)
ترجَمۂ کنز العرفان :” اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو حتّٰی کہ تمہیں موت آ جائے ۔“
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!اِن آیاتِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اِنسان کے دُنیا میں آنے کا مقصد اللہ پاک کی عبادت کرنا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا بندہ خواہ کتنا ہی بڑا وَلی بن جائے وہ عبادات سے بےنیاز نہیں ہو سکتا۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنے دُنیا میں آنے کے مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی شریعت وسنَّت کے مُطابق عبادت و ریاضت میں گزارتے ہیں۔ دُنیا میں سب سے عزّت وشرف والا گھرانا نبیوں کا گھرانا ہے یہ بھی عبادت و ریاضت سے بےنیاز نہیں، یہ مقدس ہستیاں فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی پابندی کرنے والی تھیں۔اَہْلِ بَیْتِ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیاں عبادت و ریاضت میں گزری ہیں ۔
آئیے ! اَہْلِ بَیْتِ اَطہار میں سے چند اَفراد کا ذوقِ عبادت مُلاحظہ کیجیے کہ ان کو عبادت کا کیسا ذوق و شوق تھا اور وہ کس طرح خشوع و خضوع،اِخلاص اور خوفِ خدا میں ڈوب کر عبادات بجا لاتے تھے ۔
مولا علی کی دُنیا سے بےرَغبتی
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ مولا مشکل کشا، علی المرتضیٰ، شیر خدا رضی اللہ عنہ کو کئی بار دیکھا گیا کہ جب رات کا اندھیرا چھا رہا ہوتا ، ستارے ٹمٹما رہے ہوتے، تو آپ اپنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع