دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

سیدالشہدا امام حسین کی کرامات

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            

سیدالشہدا امام حسین کی کرامات

کُنویں کا پانی کافی بڑھ گیا

سُلطانِ کربلا،سیدالشہدا،امامِ عالی مقام،امامِ عرش مقام،امامِ ہمام،امامِ تشنہ کام، حضرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ جب مدینہ ٔ منوّرہ سے مکہ ٔ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں حضرتِ ابنِ مُطیع رحمۃُ اللہ علیہ سے مُلاقات ہوئی۔اُنہوں نے عَرض کی: میرے کنوئیں میں پانی بہت ہی کم ہے براہِ کرم! دُعائے برکت سے نواز دیجئے۔ حضرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ نے اس کنوئیں کا پانی طلب فرمایا۔جب پانی کا ڈول حاضر کیا گیا تو آپ نے مُنْہ لگا کر اس میں سے پانی نوش کیا اور کُلی کی۔پھر ڈول کو واپس کُنوئیں میں ڈال دیا تو کنوئیں کا پانی کافی بڑھ بھی گیا اور پہلے سے زیادہ میٹھا اور لذیذ بھی ہو گیا۔(1)

بے اَدبی کرنے والا آگ میں

میدانِ کربلا میں ایک بے باک اور بے اَدب مالِک بِن عُروہ نے جب حضرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کے خیمہ کے گِرد خندق میں آگ جلتی ہوئی دیکھی تو اس بد نصیب نے یہ کہا کہ اے حسین! تم نے آخرت کی آگ سے پہلے ہی یہاں دُنیا میں آگ لگا لی؟ حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا:اے ظالِم !کیا تیرا گمان ہے کہ میں دوزخ میں جاؤں گا؟ پھر حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے مجروح دِل سے یہ دُعا مانگی کہ ”اے اللہ ! تو اس بدنصیب کو نارِ جہنم سے پہلے دُنیا میں بھی آگ کے عذاب میں ڈال دے۔“امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ کی دُعا ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ فورا ً ہی مالِک بن عُروہ کا گھوڑا پھسل گیا اور یہ شخص اس طرح گھوڑے سے گِرپڑاکہ گھوڑ ے کی رِکاب میں اس کا پاؤں اُلجھ گیا اور
[1] ……طبقات لابن سعد، 7/144مکتبۃ الخانجی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن