دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

خشک دَرخت پر تازہ کھجوریں

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
فرزند تم کو اللہ پاک نے عطا فرما دیا ہے او رتمہارا یہ لڑکا ہمارا عقیدت مند اور جاں نثار ہو گا۔ وہ شخص جب اپنے مکان پر پہنچا تو یہ دیکھ کر خوشی سے اس کا دِل باغ باغ ہوگیا کہ واقعی حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ نے جیسے فرزند کی بشارت دی تھی ویسا ہی لڑکا اس کے ہاں پیدا ہوا۔(1)

خشک دَرخت پر تازہ کھجوریں

حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ کی کرامتوں میں سے ایک کرامت یہ بھی ہے کہ ایک سفر میں آپ کا گزر کھجوروں کے ایک ایسے باغ میں ہوا جس کے تمام دَرخت خشک ہوگئے تھے ۔ حضرتِ زبیربن عوام رضی اللہ عنہ کے ایک فرزند بھی اِس سفر میں حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ آپ نے اسی باغ میں پڑاؤ کیا اورخادموں نے آ پ کا بستر ایک سوکھے دَرخت کی جڑ میں بچھا دیا اورحضرتِ زبیربن عوام رضی اللہ عنہ کے فرزند نے عرض کیا کہ اےرسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بیٹے! کاش! اِس سوکھے دَرخت پر تازہ کھجوریں ہوتیں تو ہم لوگ سیر ہو کر کھا لیتے۔ یہ سن کر حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ نے چپکے سے کوئی دُعا پڑھی تو اچانک وہ سوکھا دَرخت بالکل سرسبز و شاداب ہو گیا اور اس میں تازہ پکی ہوئی کھجوریں لگ گئیں ۔ یہ منظر دیکھ کر ایک شتربان (یعنی اونٹ والا) کہنے لگا کہ خدا کی قسم !یہ تو جادو کا کرشمہ ہے۔یہ سن کر حضرتِ زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فرزند نے اس کو بہت زور سے ڈانٹا اورفرمایا کہ توبہ کر، یہ جادو نہیں بلکہ یہ شہزادۂ رسول کی دُعائے مقبول کی کرامت ہے۔ پھر لوگوں نے کھجوروں کو دَرخت سے توڑا اور سب ساتھیوں نے خوب شکم سیر ہو کر کھایا۔(2)
[1] ……شواھد النبوۃ، ص227 ۔ [2] ……شواھد النبوۃ، ص221، 228 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن