30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیدۂ کائنا ت کی کرامات
فرشتوں نے چکی چلائی
اب آئیے سیدۂ کائنات ،خاتونِ جنَّت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی شانِ عظمت نشان مُلاحظہ کیجیے۔ چنانچہ حضرتِ ابو ذَر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ حضورِ ا قدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھے حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لیے ان کے مکان پر بھیجا تو میں نے وہاں یہ دیکھا کہ ان کے گھر میں چکی بغیر کسی چلانے والے کے خود بخود چل رہی ہے۔ جب میں نے بارگاہِ رسالت میں اس عجیب کرامت کا تَذکرہ کیا تو حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:اے ابو ذَر! اللہ پاک کے کچھ فرشتے ایسے بھی ہیں جو زمین میں سیر کرتے رہتے ہیں، اللہ پاک نے ان فرشتوں کی یہ بھی ڈیوٹی فرما دی ہے کہ وہ میری آل کی اِمداد و اِعانت کرتے رہیں۔ (1)
برکت والا تھال
سیدۂ کائنات،خاتونِ جنَّت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی کرامتوں میں سے ایک کرامت یہ بھی ہے کہ آپ ایک دِن ایک بوٹی اور دو روٹیاں لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئیں ۔ رَحمتِ عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی پیاری صاحبزادی کے اِس تحفے کو قبول فرما کر اِرشادفرمایا کہ اے لختِ جگر! تم اس سینی(یعنی تھال) کو اپنے ہی گھر میں لے کر چلو، پھر خود حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرتِ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مکان پر تشریف لائے اور اس سینی کو کھولا تو گھر کے تمام اَفراد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ سینی روٹیوں اور بوٹیوں سے بھری ہوئی تھی۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اَنّٰی لَکِ ھٰذَا
[1] ……ریاض النضرۃ، 2 /202 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع