30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
المدینۃ العلمیۃ
(Islamic Research Center)
عالمِ اسلام کی عظیم دِینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کو دُرُست اسلامی لٹریچر پہنچانے اور اس کے ذَریعے اِصلاحِ فرد و معاشرہ کے عظیم مقصد کے لئے 1421ھ مطابق 2001ء کو جامعۃ المدینہ گلستانِ جوہر کراچی میں المدینۃ العلمیۃ کے نام سے ایک تحقیقی اِدارہ قائم کیا جس کا بنیادی مقصد اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃُ اللہ علیہ کی کتب کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق شائع کروانا تھا۔ جمادی الاولیٰ1424ھ/جولائی2003ء کو اسے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منتقل کر دیا گیا۔ امیرِاَہْلِ سنَّت،بانی دعوتِ اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے نیکی کی دعوت، اِحیائے سنَّت اور اِشاعتِ عِلْمِ شریعت کا عزم پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ اِدارہ چھ6 شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔ پھر ان میں بتدریج اِضافہ ہوتا رہا۔ اس کی کراچی کے علاوہ ایک شاخ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، پنجاب میں بھی قائم ہو چکی ہے، دونوں شاخوں میں 126 سے زائد علما تصنیف وتالیف یا ترجمہ و تحقیق وغیرہ کے کام میں مصروف ہیں اور 2024ء تک اس کے 30شعبے قائم کئے جا چکے ہیں:
(1)شعبہ فیضانِ قرآن (2)شعبہ فیضانِ حدیث (3)شعبہ فقہ (فقہ حنفی و شافعی) (4)شعبہ سیرتِ مصطفےٰ (5)شعبہ فیضانِ صحابہ و اَہْلِ بیت (6)شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات (7) شعبہ فیضانِ اولیا و علما (8)شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت (9)شعبہ تخریج (10)شعبہ درسی کتب (11) شعبہ اِصلاحی کتب (12)شعبہ ہفتہ وار رِسالہ (13)شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی (14)شعبہ تراجم کتب (15)شعبہ فیضانِ امیرِ اَہْلِ سنَّت (16)شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ (17)شعبہ ماہنامہ خواتین (18)شعبہ پیغاماتِ عطّار (19)شعبہ دِینی کاموں کی تحریرات (20)دعوتِ اسلامی کے شب و روز (21)شعبہ بچّوں کی دنیا (22) شعبہ رَسائِلِ دعوتِ اسلامی (23)شعبہ گرافکس ڈیزائننگ (24) شعبہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع