دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

اِشارے سے دَریا کی طغیانی ختم

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
نے فرمایا کہ اگر تو جھوٹا ہے تو اللہ پاک تیری آنکھوں کی روشنی چھین لے۔ ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ وہ شخص اندھا ہوگیا اور لوگ اس کو لاٹھی پکڑا کر چلانے لگے۔(1)

اِشارے سے دَریا کی طغیانی ختم

ایک بار نہرِ فرات میں ایسی خوفناک طغیانی آ گئی کہ سیلاب میں تمام کھیتیاں غرق آب (یعنی پانی میں ڈوب کر ختم) ہو گئیں، لوگوں نے اَمِیرُا لمؤمنین حضرتِ علی المرتضیٰ، شیرِ خدا رضی اللہ عنہ کے دَربارِ گوہر بار میں فریاد کی۔ آپ فوراً ہی اُٹھ کھڑے ہوئے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا جُبّہ مبارکہ و عمامہ مقدسہ و چادر مبارکہ زیبِ تن فرما کر گھوڑے پر سوار ہوئے اور آدمیوں کی ایک جماعت جس میں حضرتِ امامِ حسن و امامِ حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے،آپ کے ساتھ چل پڑے۔آپ نے پُل پر پہنچ کر اپنے عصا سے نہرِ فرات کی طرف اِشارہ کیا تو نہر کا پانی ایک گز کم ہو گیا ۔ پھر دوسری بار اِشارہ فرمایا تو مزید ایک گز پانی کم ہو گیا جب تیسری بار اِشارہ کیا تو تین گز پانی اُتر گیا اور سیلاب ختم ہو گیا۔ لوگوں نے شور مچایا کہ اَمِیرُ المؤمنین!بس کیجئے یہی کافی ہے ۔(2) اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! اللہ پاک نے مولائے کائنات،عَلِیُّ المرتضیٰ،شیر خدا رضی اللہ عنہ کو کیسی عظیم شان عطا فرمائی کہ آپ نے ” 10 بار دُرُود شریف پڑھ کر بھکاری کی ہتھیلی پر دَم کیا تو جب اس نے غیر مسلموں کے سامنے جا کر مٹّھی کھولی تو اُس میں ایک دِینار تھا۔ اِنتہائی مختصر وقت میں پورا قرآنِ مجید پڑھ لینا ،جاسوس کا اندھا ہو جانا اور دَریا کی طغیانی کا ختم ہوجانا اَمِیرُالمؤمنین حضرتِ علی المرتضیٰ، شیرِ خدا رضی اللہ عنہ کی عظیم الشان کرامتیں ہیں۔
[1] ……شواھد النبوۃ، ص221 ۔ [2] ……شواھد النبوۃ، ص214 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن