30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
کراماتِ اھلِ بیت
دُرُود شریف کی فضیلت
ایک بار کسی بھکا ری نے کُفّار سے سُو ال کیا،اُنہوں نے مذاقاً اَمِیرُالمؤمنین حضرتِ مولا مُشکل کُشا،عَلِیُّ الْمُرتَضٰی، شیرِخدا رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا جو کہ سا منے تشریف فرما تھے ۔ اُس نے حا ضِر ہو کر دَسْتِ سُوال دَراز کیا یعنی مانگا،آپ نے 10 بار دُرُود شریف پڑھ کر اُس کی ہتھیلی پر دَم کر دیا اور فرمایا:مُٹّھی بند کر لو اور جن لوگوں نے بھیجا ہے اُن کے سامنے جا کر کھول دو۔ (کُفّار ہنس رہے تھے کہ خالی پھو نک مارنے سے کیا ہوتا ہے!) مگر جب سائِل نے اُن کے سامنے جاکر مُٹّھی کھولی تو اُس میں ایک دِینار تھا! یہ کرامت دیکھ کر کئی کافِر مسلمان ہو گئے۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
کرامت اور معجزے کی تعریف
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آج ہمارا موضوع ہے ”کراماتِ اَہْلِ بیت“ اللہ پاک اپنے مقبول بندوں کو طرح طرح کے اِختیارات سے نوازتا ہے اور اُن سے ایسی باتیں صادِر ہوتی ہیں جنہیں اِنسانی عقلیں سمجھنے سے قاصِر ہوتی ہیں۔بعض اوقات شیطان کے وَسوسے میں آکر بعض نادان کرامات کو عَقْل کے ترازو میں تولنے لگتے ہیں اوریوں گمراہ ہو جاتے ہیں۔ یاد رَکھئے ! کرامت کہتے ہی اُس خرقِ عادت بات کو جو عادتاً مُحال یعنی ظاہری اَسباب
[1] ……راحۃ القلوب، ص50 دھلی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع