30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیغام لے کر گئیں کہ’’ہم نے آپ کے لیے لذیذ کھانا اورخوشبو تیار کی ہے، آپ اپنے جیسے اَفراد دیکھیں اور انہیں ساتھ لے کر ہمارے پاس تشریف لائیے۔ ‘‘امامِ عالی مقام حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ مسجِد میں تشریف لےگئے اور وہاں جو مَساکین تھے اُنہیں لے کر گھر تشریف لے آئے۔ پڑوس کی خواتین آپ کی زَوجہ کے پاس آ کر کہنے لگیں:خدا کی قسم ! آپ کے گھر تو مَساکین جمع ہو گئے ہیں۔ پھر حضرتِ اما مِ حسین رضی اللہ عنہ اپنی زَوجہ کے پاس تشریف لائے اورفرمایا : میں تمہیں اپنے اُس حق کی قسم دیتاہوں جو میرا تجھ پر ہے کہ تم کھانا اور خوشبو بچا کر نہیں رکھو گی۔ پھر اُنہوں نے ایسے ہی کیا۔ آپ نے مَساکین کو کھانا کھلایا ، انہیں کپڑے پہنائے اور خوشبو لگائی۔(1)
سارے درہم فقیر کو دے دیئے
ایک بار امامِ عالی مقام،حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ کے مکانِ عالی شان پر ایک فقیر مدینۂ پاک کی گلیوں سے ہوتا ہوا پہنچا تو اس نے دَروازے پر دَستک دی اور اَشعار کی صورت میں کہنے لگا:”جس نے آپ سے اُمید رکھی اور جس نے آپ کے دَروازے پر دَستک دی وہ کبھی نااُمید نہیں ہوا،آپ صاحبِ جود وکرم بلکہ جود وسخاوت کے چشمے ہیں۔“
اس وقت حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ گھر میں نَماز پڑھ رہے تھے،نماز ادا فرما کر دَروازے پر تشریف لائےتو دیکھا کہ سامنے ایک دیہاتی کھڑا ہے،جس کی شکل غُربت اور بھوک کا اِعلان کر رہی تھی ، آپ نے اپنے غلام “ قَنْبَر“ سے فرمایا : ہمارےخرچ میں سے کتنا مال بچا ہوا ہے؟ عرض کی : دو سو (200) درہم ہیں جو آپ کے حکم کے مُطابق آپ کے اَہْلِ خانہ پر خرچ کرنے ہیں۔ فرمایا :جاؤ سب لےآؤ کیونکہ وہ شخص آیا ہے جو
[1] ……مکارم الاخلاق للامام ابن ابی الدنیا، ص375 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع