دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
آیت حضرتِ عَلِیُّ المُرتَضٰی رضی اللہ عنہ کے حق میں نازِل ہوئی جبکہ آپ کے پاس فَقَط چار درہم (چاندی کے سکّے) تھے اور کچھ نہ تھاآپ نے اُن چاروں کو خیرات کر دیا۔ ایک رات میں، ایک دِن میں،ایک کو پوشیدہ (یعنی چُھپا کر) اور ایک کو ظاہِر۔ (1) سبحانَ اللہ! اللہ پاک کے نیک بندوں کی کیا شان ہے! وہ مال و دولت جمع کرنے کے بجائے اِخلاص کے ساتھ خیرات کرنا پسند فرماتے ہیں۔ پیکر جُود و سخا،مولا مشکل کُشا، حضرتِ عَلِیُّ المُرتَضٰی رضی اللہ عنہ کے پاس چار دِرہم تھے وہ سب راہِ خدا میں اِس طرح خیرات کئے کہ ایک دِن کو، ایک رات کو، ایک پوشیدہ اور ایک ظاہِر کہ معلوم نہیں کون سا دِرہم راہِ خدا میں زیادہ قبولیَّت کا شرف پا کر رَحمتوں اور برکتوں کی لازوال دولت میں مزید اِضافے کا سبب بن جائے۔ دوسری طرف ہماری حالت یہ ہے کہ اگر کبھی صَدقہ و خیرات کرنے کی ہمّت کر بھی لیں تو کہاں رضائے الٰہی کی نیّت! کیسا اِخلاص اور کہاں کی لِلّٰہِیَّت! بس کسی طرح لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ جناب نے آج اتنے روپے خیرات کر ڈالے ہیں! جب تک ہمارے صدقہ و خیرات کو شُہرت نہ مل جائے قرار نہیں آتا۔ اللہ پاک ہمیں مولا علی مشکل کشا،شیر ِ خدا رضی اللہ عنہ کے صدقے اِخلاص کی دولت سے مالا مال فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اے عاشقانِ اَہْلِ بیت ! ابھی آپ نے مولا علی رضی اللہ عنہ کی شانِ سخاوت ملاحظہ کی ۔ اب آئیے آپ کے دو شہزادوں یعنی حضراتِ حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی شانِ سخاوت کے واقعات بھی مُلاحظہ کیجیے۔ چنانچہ؛
[1] ……تفسیر خزائن العرفان، پ3، البقرۃ، تحت الآیۃ:274، ص96 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن