30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ حضور پُرنور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:بخل جہنم میں ایک دَرخت ہے، جو بخیل ہے اُس نے اس کی ٹہنی پکڑ لی ہے، وہ ٹہنی اُسے جہنم میں داخل کیے بغیر نہ چھوڑے گی۔(1)
بخل کا علمی اور عملی علاج
بخل کا علاج یوں ممکن ہے کہ بخل کے اَسباب پر غور کر کے انہیں دور کرنے کی کوشش کرے ،جیسے بخل کا بہت بڑا سبب مال کی محبت ہے ، مال سے محبت نفسانی خواہش اور لمبی عمر تک زندہ رہنے کی اُمید کی وجہ سے ہوتی ہے،اسے قناعت اور صبر کے ذَریعے اور بکثرت موت کی یاد ا ور دُنیا سے جانے والوں کے حالات پر غور کر کے دور کرے ۔ یونہی بخل کی مذمت اور سخاوت کی فضیلت، حُبّ مال کی آفات پر مشتمل رِوایات اور حکایات کا مُطالعہ کر کے غور و فکر کرنا بھی اِس مُہلِک مَرض سے نجات حاصل کرنے میں مُعاوِن ثابِت ہو گا ۔ (2)
سخاوت کے فضائل
آئیے !اب سخاوت کے چند فضائل مُلاحظہ کیجئے۔چنانچہ؛
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے:سخی اللہ پاک سے قریب، جنَّت سے قریب، لوگوں سے قریب اور دوزخ سے دور ہے جبکہ بخیل اللہ پاک سے دُور، جنَّت سے دُور، لوگوں سے دُور اور دوزخ سے قریب ہے اورجاہل سخی اللہ پاک کو عبادت گزار بخیل سے زیادہ محبوب ہے۔(3)
پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے:سخاوت جنَّت
[1] ……شعب الایمان للبیہقی، 7 / 435، حدیث: 10877 ۔
[2] ……کیمیائے سعادت، 2/650 اِنتشارات گنجینہ تہران ۔
[3] ……ترمذی، 3 / 387،حدیث: 1968۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع