دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

بخل کی تعریف

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
معلوم ہوا کہ سخاوت کے لیے اِعتدال یعنی دَرمیانی راہ اِختیار کرنا ضَروری ہے یعنی نہ اتنا مال خرچ کیا جائے کہ فضول خرچی کہلائے اور نہ اتنا روکا جائے کہ کنجوسی اور بخل کے زُمرے میں آئے ۔

بخل کی تعریف

بخل یعنی کنجوسی کی تعریف یہ ہے کہ جہاں شَرعاً یا عُرف وعادت کے اِعتبار سے خرچ کرنا واجب ہو وہاں خرچ نہ کرنا بخل ہے۔ زکوٰۃ صدقۂ فطر وغیرہ میں خرچ کرنا شَرعاً واجب ہے اور دوست اَحباب،عزیز رِشتہ داروں پر خرچ کرنا عُرف و عادت کے اِعتبار سے واجب ہے۔(1) اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! آئیے ! اب بخل کی مذمت اور سخاوت کے چند فضائل ملاحظہ کیجئے تاکہ بخل و کنجوسی سے بچنے اور سخاوت کرنے کا ذہن بنے ۔

بخل کی مذمت

حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:آدمی کی دو عادتیں بُری ہیں: (1) بخیلی جو رُلانے والی ہے (2) بزدلی جو ذَلیل کرنے والی ہے۔(2) حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:بخیل اللہ پاک سے دورہے، جنَّت سے اور آدمیوں سے دور ہے جبکہ جہنم سے قریب ہے۔(3)
[1] ……احیاء العلوم، 3/320۔ [2] ……ابوداؤد، 3 / 18، حدیث: 2511 دار احیاء التراث العربی بیروت۔ [3] ……ترمذی، 3 / 387،حدیث: 1968 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن