30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
سخاوتِ اَھلِ بیت
دُرُود شریف کی فضیلت
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، اَمِیرُالمؤمنین حضرتِ مولائے کائنات،عَلِیُّ المرتضیٰ، شیرِخدا رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ اللہ پاک نے جَنَّت میں ایک دَرخت پیدا فرمایا ہے، جس کاپھل سیب سے بڑا، اَنار سے چھوٹا،مکھن سے نَرم،شہد سے بھی میٹھا اور مُشک سے زِیادہ خُوشبودار ہے۔ اس دَرَخت کی شاخیں تَر موتیوں کی،تَنے سونے کےاور پَتّے زَبَرجَد کے ہیں،اس دَرَخت کا پھل صِرف وہی کھا سکے گا جو محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھے گا۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آج ہمارا موضوع ہے ”سخاوتِ اَہْلِ بیت“آئیے !پہلے سخاوت اوربخل کی تعریفات مُلاحظہ کیجئے تاکہ سخاوت اور بخل کا معنیٰ و مفہوم واضح ہو جائے اور ہم بخل سے بچنے اور سخاوت کرنے کی کوشش کریں ۔
سخاوت کی تعریف
حضرتِ امام محمد غزالی رحمۃُ اللہ علیہ جُود و سخاوت کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ فضول خرچی اور کنجوسی نیز کشادگی اور تنگی کی دَرمیانی راہ کا نام جُود و سخا ہے۔ (2)
[1] ……الحاوی للفتاوی، 2/48 دار الفکر بیروت۔2……احیاء العلوم، 3/320 دار صادر بیروت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع