30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) ساداتِ کِرام کی تعظیم فرض ہےاور اُن کی توہین حرام۔ جبکہ سیِّدکی بطورِ سیِّد یعنی وہ سیِّد ہے اِس لئے توہین کرنا کُفر ہے۔(1)
(2)ساداتِ کِرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہےکہ یہ حضرات رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کےجسمِ اَطہرکاٹکڑا ہیں۔ (2)
(3) اللہ پاک کی رَحمت بن کر دُنیا میں تشریف لانےوالےنبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تعظیم وتوقیر میں سے یہ بھی ہےکہ وہ تمام چیزیں جوحضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سےنسبت رکھتی ہیں ان کی تعظیم کی جائے۔
(4)تعظیم کےلیےنہ یقین دَرکارہےاور نہ ہی کسی خاص ثبوت کی حاجت لہٰذا جو لوگ سادات کہلاتےہیں ان کی تعظیم کرنی چاہیے۔
(5)جوواقع میں سیِّد نہ ہو اور دِیدہ ودَانستہ(یعنی جان بوجھ کر ) سَیِّد بنتا ہو وہ ملعون(یعنی لعنت کیا گیا)ہے، نہ اس کافرض قبول ہو نہ نفل۔ (3)
(6)سادات کی تعظیم ہماری شفاعت فرمانے والےآقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تعظیم ہے۔
(7)ساداتِ کرام کو ایسےکام پرملازِم رکھاجا سکتا ہے جس میں ذِلَّت نہ پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والےکاموں میں انہیں ملازِم رکھناجائزنہیں۔ (4)
اللہ پاک ہمیں ساداتِ کرام کا خوب اَدب و اِحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] ……فتاویٰ رضویہ، 22/420۔
[2] ……حیات اعلیٰ حضرت، 1/179 ماخوذاً مکتبۃ المدینہ کراچی ۔
[3] ……فتاویٰ رضویہ، 23/198۔
[4] ……فتاویٰ رضویہ، 22/568۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع