دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

بزرگانِ دِین اور ساداتِ کرام کا اَدب

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            

بزرگانِ دِین اور ساداتِ کرام کا اَدب

اے عاشقانِ اَہْلِ بیت ! صحابَۂ کرام رضی اللہ عنہم کی طرح ہمارے بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم بھی ساداتِ کرام کی خوب تعظیم کیا کرتے تھے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیا کرتے تھے۔ چنانچہ ؛

عمر بن عبد العزیز اور سید زادے کا اَدب

ایک سیّد زادے جب حضرتِ عمر بن عبد العزیز رحمۃُ اللہ علیہ کے پاس کسی کام سے تشریف لائے تو اِس موقع پر آپ نے سیّد زادے سے عرض کی: اگر آپ کو مجھ سے کوئی حاجت ہو تو کسی کے ہاتھ پیغام بھیج دیا کریں یا مجھے خط لکھ دیا کریں کیونکہ میں اس بارے میں اللہ پاک سے حیا کرتا ہوں کہ آپ میرے دَروازے پر آئیں ۔ (1)

اپنی خوشی پر سادات کی خوشی کو ترجیح دیں

حضرتِ علی خواص رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بعض اَہْلِ عِلم نے یہاں تک فرمایا ہے کہ ساداتِ کرام اگرچہ نسب (یعنی نسل) میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے کتنے ہی دُور ہوں، اُن کا ہم پر حق ہے کہ اپنی خواہشوں پر اُن کی رِضا کو مُقدَّم کریں(یعنی ان کی خوشی کو اپنی خوشی پرترجیح دیں)اور اُن کی بھرپور تعظیم کریں اور جب یہ حضرات (یعنی سیِّد صاحبان) زمین پر تشریف فرما ہوں تو اُونچی نِشَست(یعنی کرسی یا صوفے وغیرہ) پر نہ بیٹھیں۔(2)

ساداتِ کِرام کی تعظیم سے متعلق چند مدنی پھول

اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آئیے! ساداتِ کرام کی تعظیم سے متعلق چند مدنی پھول مُلاحظہ کیجیے:
[1] ……مکاشفۃ القلوب، ص220 بتغیر قلیل ۔ [2] ……نورالابصار، ص129 شرکۃ مکتبۃ ومطبعۃ مصطفی البابی الحلبی اولادہ بمصر1948 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن