30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لئے کھڑے ہو جاتے، آپ کے ہاتھ پاؤں چومتے،مُشاوَرت کرتے اور آپ کی رائے کو ترجیح دیتے تھے۔(1)
حضرتِ عباس رضی اللہ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوتے تو حضرتِ ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ بطورِ اِحترام آپ کے لئے اپنی جگہ چھوڑ کر کھڑے ہو جاتے تھے۔(2)
حضرتِ عباس رضی اللہ عنہ کہیں پیدل جا رہے ہوتے اور حضرتِ عمر فاروق اور حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہما حالتِ سواری میں حضرتِ عباس رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرتے تو بطورِ تعظیم سواری سے نیچے اُتر جاتے یہاں تک کہ حضرتِ عباس رضی اللہ عنہ وہاں سے گزر جاتے۔(3)
حضرتِ عبداللہ بن عباس کی تعظیم
نبی کریم، رَءُوفٌ رَّحیم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چچازاد بھائی حضرتِ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک بار حضرتِ زید بن ثابِت رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کی رِکاب پکڑ لی تو انہوں نے فرمایا:اے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چچا کے بیٹے! یہ کیا ہے؟یعنی آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ حضرتِ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما نے کہا:ہمیں عُلَما و اکابرین کے ساتھ اسی طرح پیش آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس پر حضرتِ زید بن ثابت اَنصاری رضی اللہ عنہ نے حضرتِ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ہاتھ پر بوسہ دیا اور فرمایا: ہمیں یہی حکم ہے کہ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اَہْلِ بَیْت کے ساتھ ایسا ہی کریں۔(4)
[1] ……تہذیب الاسماء، 1/244 دار الفکر بیروت ،تاریخ ابن عساکر، 26/372 ملتقطاً ۔
[2] ……معجم کبیر، 10/285، حدیث:10675۔
[3] ……الاستیعاب، 2/360 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
[4] ……تاریخ ابن عساکر، 19/326 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع