دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
غَرِیْبُ الْوَطَن(یعنی وَطَن سے دور) ہوں، گواہ کہاں سےلاؤں؟پھر وہ ایک غیرمسلِم کے پاس آئی اور اُسے اپنی کہانی سُنائی۔چُنانچہ اُس نے اُس کی باتوں کو صحیح سمجھ کر اپنے یہاں کی ایک عورت کو بھیجا جو اسے اور اُس کی بیٹیوں کو اس شخص کے گھر لے آئی ۔ اُس شخص نے اُن کی عزّت اور اِحتِرام میں کوئی کمی نہ کی۔جب آدھی رات گزر گئی تو اُس مسلمان اَمیر نے خواب میں دیکھا کہ قِیامت قائم ہو گئی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے سَرِمُبارَک پر حَمْد کا جھنڈا باندھا ہے اور ایک عظیمُ الشّان محل کے قریب کھڑے ہیں، اُس اَمیر نےآگے بڑھ کر پوچھا:یارَسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !یہ محل کس کا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےفرمایا:ایک مسلمان مَرد کے لئے ہے۔امیر نے کہا:میں اللہ پاک کو ایک ماننے والا مسلمان ہوں۔ حُضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہ سُن کر فرمایا:تم اِس بات کےگواہ لاؤکہ واقعی تم مسلمان ہو۔وہ بہت پریشان ہوا تو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اُسے اُس سَیِّدہ عورت کی بات یاد دِلائی جس سے اُس نے گواہ مانگے تھے۔ اس خواب کے بعد وہ شدید غمگین اور پریشان ہو گیا ۔وہ اُس سَیِّدہ عورت اور اُن کی بچیوں کی تلاش میں نکل پڑا، تلاش کرتے کرتے اُس غیرمسلم کے گھر جاپہنچا اور اُس سے کہا کہ سَیِّدزادی اور اُس کی بچیوں کو مجھے دے دو مگر اُس نے اِنکار کر دیا اور بولا:میں نے اِن کے سبب عظیم بَرَکتیں پائی ہیں۔امیر نے کہا: مجھ سے ہزار (1000) دِینار (یعنی سونے کے سِکے) لے لو اور اِنہیں میرے حوالے کر دو لیکن اُس نے پھر بھی اِنکار کر دیا ۔ تب اُس اَمیرکے دِل میں اُسے تنگ کرنے کا خیال آیا۔وہ غیر مسلم اُس کی بُری نِیَّت دیکھ کر بولا: جو تم چاہتے ہو میں اُن کا تم سے زیادہ حقدار ہوں اور تُو نے خواب میں جو محل دیکھا ہے وہ میرے لئے بنایا گیا ہے،کیاتجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے؟ اللہ پاک کی قسم!میں اور میرے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن