30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کا حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ کو نکاح کی دعوت پر بلانا، انہیں اپنے ساتھ بٹھانا اور حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ کا دعوت کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کا کہنا اور دِیگر باتیں دونوں کی ایک دوسرے سے قلبی اُلفت ومحبت پر دَلالت کرتی ہیں۔
عبداللہ بن مسعود کی اَہْلِ بیت سے محبت
حضرتِ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:آلِ رسول کی ایک دِن کی محبت ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (1)
ابوہریرہ کی اَہْلِ بیت سے محبت
حضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں جب بھی حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھتا ہوں تو فَرطِ مَحبّت میں میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔(2)
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! آپ نے اَہْلِ بَیْتِ اَطہار رضی اللہ عنہم کی محبت پر مشتمل صحابَۂ کِرام رضی اللہ عنہم کے فرامین مُلاحظہ کیے کہ صحابَۂ کِرام رضی اللہ عنہم اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کے ساتھ کیسی عقیدت و محبت رکھتے تھے اور ان کے آپس میں کیسے خوش گوار تعلقات تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی اَہْلِ بیت اَطہار کی سچی پکی محبت نصیب فرمائے اور بروزِ قیامت اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کے غُلاموں میں اُٹھائے ۔ آمین بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] …… مسند الفردوس، 2/142، حدیث:2721 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
[2] …… مسند امام احمد، 3/632، حدیث:10893 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع