دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e Ahl e Bait | شانِ اہلِ بیت

حَسنینِ کریمین سے عقیدت و محبت

book_icon
شانِ اہلِ بیت
            
اِرشاد فرمایا:مجھے علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس حُسنِ سُلوک سے کون سی چیز روک سکتی ہے۔ اللہ پاک کی قسم! بے شک یہ میرے مولا ہیں اور ہر مؤمن کے مولا ہیں۔(1)

حَسنینِ کریمین سے عقیدت و محبت

حضرتِ عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں وَظائف مقرر کرنے کے لئےاپنے اَصحاب سے مشورہ لیا کہ سب سے پہلے کس کا وَظیفہ مقرر کیا جائے؟ سب کہنے لگے: یااَمِیرَالمؤمنین! سب سے پہلے آپ اپنا وَظیفہ مقرر کریں مگر آپ نے ساداتِ کرام سے آغاز کیا اور حضرتِ امامِ حسن اور امامِ حسین رضی اللہ عنہما کے لئے پانچ پانچ سو درہم وَظیفہ مقرر کیا۔ (2)

عثمانِ غنی کی اَہْلِ بیت سے محبت

حضرتِ محمد بن سیرین رحمۃُ اللہ علیہ سے رِوایت ہے کہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ اَمِیرُالمؤمنین حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے نکاح فرمایا تو حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ کو دعوت کا پیغام بھیجا۔ جب حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے انہیں چارپائی پر اپنے ساتھ بٹھایا۔ امامِ حسن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں تو روزے سے ہوں، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ آپ مجھے آج دعوت پر بلائیں گے تو میں روزہ نہ رکھتا۔ حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:اگر تم چاہو تو ہم تمہارے ساتھ وہی کرتے ہیں جو روزہ دار کے ساتھ کیا جاتا ہے؟ عرض کی:”روزہ دار کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ فرمایا:اُسے سُرمہ اور خوشبو لگائی جاتی ہے۔پھر عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے سُرمہ اور خوشبو منگائی اور حضرتِ امامِ حسن رضی اللہ عنہ کو سُرمہ و خوشبو لگائی گئی۔(3) سبحانَ اللہ!
[1] …… تاريخ ابن عساکر، 42/235 دار الفکر بیروت ۔ [2] …… ریاض النضرۃ، جز: 2، 1 /341 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔ [3] …… تاریخ مدینہ لابن شبہ، جز:3، 2/ 984 دار الفکر بیروت۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن