30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَہْلِ بیت کی محبت کو لازِم پکڑ لو کیونکہ جو اللہ پاک سے اِس حال میں ملا کہ وہ ہم سے محبت کرتاہے تو اللہ پاک اُسے میری شَفاعت کے سبب جنَّت میں داخِل فرمائے گا اور اُس کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میر ی جان ہے! کسی بندے کو اُس کا عمل اُسی صورت میں فائدہ دے گا جب کہ وہ ہمارا (یعنی میرا اور میرے اَہْلِ بیت کا) حق پہچانے۔ (1)
پنج تن پاک سے محبت کا اِنعام
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرتِ علی المرتضٰی،شیرِ خدا رضی اللہ عنہ رِوایت فرماتے ہیں کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حسن و حسین ( رضی اللہ عنہما )کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: مَنْ اَحَبَّنِیْ وَاَحَبَّ ہٰذَیْنِ واَبَاہُمَا وَاُمَّہُمَا کَانَ مَعِیَ فِیْ دَرَجَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یعنی جس نے مجھ سے،اِن دونوں( یعنی حسن و حسین)سے اور ان کے والدین (حضرتِ علی المرتضیٰ اور بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہما )سے محبت کی وہ قیامت کے دِن میرے دَرجے میں میرے ساتھ ہو گا۔ (2)
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!ابھی آپ نے اَہْلِ بَیْتِ اَطہار رضی اللہ عنہم کی محبت سے متعلق چند اَحادیثِ مبارکہ مُلاحظہ کیں۔اِس طرح کے فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمارے صحابَۂ کرام رضی اللہ عنہم اور بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم کے پیشِ نظر تھے اِس لیے وہ دِل وجان سے اَہْلِ بَیْتِ اَطہار سے محبت کیا کرتے تھے اور انہوں نے عملی طور پر بے شمار مواقع پر اِس کا اِظہار بھی کیا۔ آئیے اِس کی چند جھلکیاں مُلاحظہ کیجئے۔چنانچہ ؛
حضرتِ صِدِّیقِ اکبر کی اَہْلِ بیت سے محبت
ایک بار مسلمانوں کے پہلے خلیفہ اَمِیرُالمؤمنین حضرتِ ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ کے سامنے اَہْلِ بیت کا ذِکر ہوا تو آپ نے فرمایا:اُس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے رِشتہ داروں کے ساتھ حُسنِ سُلوک
[1] ……معجم اوسط، 1 /606، حدیث:2230 دار الفکر بیروت۔
[2] ……رسالہ قشیریہ، ص 31 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع