30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیان فرمایا ہے اور اپنی اُمَّت کو ان سے محبت کرنے کی ترغیب بھی دِلائی ہے۔آئیے! مَحبتِ اَہْلِ بیت پر مشتمل چند اَحادیثِ مُبارکہ مُلاحظہ کیجیے ۔چنانچہ ؛
اَہْلِ بیت سے محبت کرو
سرکارِ نامدار،مدینے کےتاجدار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: اَحِبُّوا اللّٰہَ لِمَا یَغْذُوْکُمْ مِنْ نِعَمِہٖ وَاَحِبُّوْ نِیْ بِحُبِّ اللہ وَاَحِبُّوْا اَہْلَ بَیْتِیْ لِحُبِّی یعنی اللہ پاک سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتوں سے روزی دیتا ہے اور اللہ پاک کی محبت کے لیے مجھ سے محبت کرو اور میری محبت کے لیے میرے اَہْلِ بیت سے محبت کرو۔(1)
اِس حدیثِ پاک کے تحت حکیمُ الْاُ مَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں :یعنی اللہ کریم کی محبت حاصل کرنے کے لئے مجھ سے محبت کرو کیونکہ میں اللہ پاک کا محبوب ہوں،محبوب کا محبوب خود اپنا محبوب ہوتا ہے، میری محبت حاصل کرنے کے لئے میرے گھر والوں،اَولادِ پاک،اَزواجِ مطہرات ( رضی اللہ عنہم ) سے محبت کرو کیونکہ وہ میرے محبوب ہیں ۔خُلاصہ یہ ہے کہ اِن محبتوں میں ترتیب یہ ہے کہ اَہْلِ بیت کی محبت زِینہ ہے حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی محبت کا اور حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی محبت ذَریعہ ہے رَب کی محبت کا ۔ (2)
صحابہ کا گدا ہوں اور اَہْلِ بیت کا خادِم
یہ سب ہے آپ ہی کی تو عنایت یارسولَ اللہ
(وسائِلِ بخشش)
اپنی اَولاد کو تین اچھی عادتیں سکھاؤ
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:اپنی اَولاد کو تین اچھی عادتیں
[1] ……ترمذی ،5/434 ،حدیث:3814 ۔
[2] ……مراٰۃ المناجیح ،8/493 ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع