30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
مَحبتِ اَھلِ بیت
دُرُود شریف کی فضیلت
دوجہاں کے سلطان، سرورِ ذِیشان صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے:مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا پُل صِراط پر نُور ہے، جوروزِ جمعہ مجھ پر80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اس کے 80 سال کے گناہ مُعاف ہوجائیں گے۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
اَہْلِ بَیْت کو پیارے آقا سے نسبت
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!آج ہمارا موضوع ہے ”محبتِ اَہْلِ بیت“ اِنسان کو جس سے محبت ہوتی ہے اُس سے تعلق رکھنے والی تمام چیزوں سے بھی اسے محبت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سچی محبت رکھنے والے آپ سے نسبت رکھنے والی ہر چیز کو دِل و جان سے محبوب رکھتے ہیں۔ چونکہ اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے نسب کے حوالے سے خصوصی نسبت حاصل ہے لہٰذا صحابَۂ کِرام رضی اللہ عنہم ہوں یا دِیگر بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم بلکہ جو بھی سچے پکے مسلمان ہیں وہ اَلحمدُ لِلّٰہ اَہْلِ بَیْتِ اَطہار سے خوب عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔ اَہْلِ بَیْتِ اَطہار سے محبت اِس لیے بھی ضَروری ہے کہ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بہت سی اَحادیثِ مُبارکہ میں اپنے اَہْلِ بَیت کی اَہمیت و فضیلت کو
[1] ……جامع صغیر،ص 320، حدیث:5191 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع