30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں،اورتین بار فرمایا: میں تمہیں اپنے اَہْلِ بیت کے متعلق اللہ پاک کی یاد دِلاتا ہوں۔(1)
سرکار اور اَہْلِ بیت پر دُرُود کی اَہمیت
(3) خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا :دُعا رُکی رہتی ہے جب تک محمد ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) اور ان کے اَہْلِ بیت پر دُرُود نہ پڑھا جائے۔ (2)
سب سے پہلے اَہْلِ بیت کی شَفاعت
(4) اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:اَوَّل گروہ جس کی میں شَفاعت فرماؤں گا وہ میرے اَہْلِ بیت ہیں، پھر مَرتبہ بمر تبہ قریش پھر اَنصار پھر اَہْلِ یمن میں سے جو مجھ پر اِیمان لائے اور میرے متبع (یعنی پیروی کرنے والے) ہوئے۔ پھر تمام عر ب پھر اَہْلِ عجم اور جن کی میں پہلے شَفاعت کروں گا وہ افضل ہیں۔ (3)
اَہْلِ بیت کی خدمت کا صِلہ
(5)رسولِ کریم ، رَءُوفٌ رَّحیم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جو وَسیلہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میری بارگاہ میں اس کی کوئی خدمت ہوجس کے سبب میں قیامت کے دِن اُس کی شَفاعت کروں اُسے چاہئے کہ میرے اَہْلِ بیت کی خدمت کرے اور انہیں خوش کرے۔(4) اللہ پاک اِن مبارک ہستیوں سے ہماری عقیدت ومحبت سلامت رکھے اور اس میں مزید اِضافہ فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] ……مسلم، ص 1008، حدیث: 6225 دار الکتاب العربی بیروت۔
[2] ……شعب الایمان للبیہقی، 2 /216، حدیث:1576۔
[3] ……معجم کبیر، 12/321، حدیث: 13550 ۔
[4] …… الشرف المؤبد، ص 54 مکتبۃ الثقافۃ الدینیۃ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع