30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہاں تک کہ وہ سیر ہو جائے تو اللہ پاک اس کی مغفرت فرما دے گا ۔(1)
(3) رَحمٰن کی عبادت کرو،کھانا کھلاؤ اور سلام پھیلاؤ سلامتی کے ساتھ جنَّت میں داخل ہو جاؤ گے۔ (2)
(4) جو کسی مسلمان کو بھوک میں کھانا کھلاکر سیر کر دے تو اللہ پاک اُسے جنَّت میں اُس دَروازے سے داخِل فرمائے گا جس میں سے ایسے ہی لوگ داخِل ہوں گے۔(3)
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت!مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ علی المرتضیٰ،شیرِ خدا رضی اللہ عنہ ، خاتونِ جنَّت حضرتِ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا اور حضرتِ فِضَّہ رضی اللہ عنہا نے جن حضرات یعنی حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی صحت کے لئے روزے رکھنے کی مَنَّت مانی،آئیے ان کے فضائِل مُلاحظہ کیجئے۔ چنانچہ؛
حسن وحسین دُنیا میں میرے دو پُھول
خاتم المرسلین ،رَحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: اِنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا یعنی حسن و حسین( رضی اللہ عنہما ) دُنیا میں میرے دو پُھول ہیں۔(4)
جنّتی نوجوانوں کے سردار
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: اَلْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ اَهْلِ الْجَنَّةِ یعنی حسن اور حُسین ( رضی اللہ عنہما ) جنّتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔(5)
شاندار سواری اور لاجواب سوار
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ،اَمِیرُالمؤمنین حضرتِ عُمر فارُوقِ اعظم رضی اللہ عنہ
[1] …… مجمع الزوائد،3 / 319 ، حدیث : 4719 دار الفکر بیروت ۔ ۔
[2] ……ترمذی،3/338،حدیث:1862 دار الفکر بیروت ۔
[3] ……معجم کبیر، 20/85، حدیث:162 دار احیاء التراث العربی بیروت۔
[4] ……ترمذی، 5 /427، حدیث:3795 ۔
[5] …… ترمذی، 5 /426، حدیث:3793 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع