دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shalamar Town Lahore Ka Yaadgar Safar | شالا مار ٹاؤن لاہورکا یادگارسفر

book_icon
شالا مار ٹاؤن لاہورکا یادگارسفر
            

فیصل آباد کا سفر

کراچی سے فیصل آباد

دُرُودِ پاک کی فضیلت

فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :جو مجھ پر ایک دن میں 50بار دُرودِ پاک پڑھے، قِیامت کے دن میں اُس سے ہاتھ مِلاؤں گا۔(1) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد فرسٹ دسمبر2023ءکو قراقرم ایکسپریس ٹرین کے ذریعے کراچی کینٹ اسٹیشن سے مبلغ دعوتِ اسلامی ابوقربان محمدعرفان غازی عطاری کے ہمراہ روانہ ہوا، میرے پاس اپنے رسالے ضلع بہاولنگر کا تعارف و اسفار کی ہارڈ کاپی تھی جس کی پر وف ریڈنگ میں مصروف ہوگیا۔کچھ دیر عرفان بھائی سےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے کام سے متعلق مشاورت بھی ہوتی رہی۔ ٹرین نماز عصر کے لیے رک نہیں رہی تھی اس لیےحکم شرعی کے مطابق جانب قبلہ رخ کرکےاپنے گھرسے لائے جائے نمازکو بچھاکر نمازِ عصر ادا کی۔تقریباً پانچ بجے ٹرین حیدر آباد پہنچ گئی، نماز مغرب کا وقت ہوچکا تھا، نیچے اتر کر نماز مغرب باجماعت ادا کی۔عرفان بھائی گھر سے کھانا پکوا کر لائے تھے۔ان کے ساتھ مل کر کھانا کھایا، نمازِ عشا کے لیے یہ طے کیا کہ روہڑی میں باجماعت ادا کریں گے، الحمدللہ ایسا ہی کیا۔ اس کے بعد سوگئے۔ہماری گاڑی نماز فجر کے وقت بہاولپور پہنچ گئی، لہٰذا نماز فجر بہاولپور اسٹیشن پر باجماعت ادا کی۔گاڑی لیٹ تھی اس لیے ہم فیصل آباد ساڑھے گیارہ بجے پہنچے۔

ریلوے اسٹیشن فیصل آباد

برادرانِ اسلامی قاری خلیل احمد عطاری اور زاہد عطاری ہمیں فیصل آبادسٹی ریلوے اسٹیشن میں لینے کے لیے تشریف لائے، یہاں سید ریحان عطاری آف میرپور خاص سے بھی ملاقات ہوگئی۔

فیصل آباد میں مصروفیت

فقیرقادری کی فیصل آبادشہرمیں کیا مصروفیت رہی، اس کا ذکر کرنے سےپہلے فیصل آبادکی مختصر تاریخ وتعارف ملاحظہ کیجئے:

فیصل آبادکا تعارف

فیصل آباد وسطی پنجاب میں واقع آبادی کے اعتبارسے پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے، اس شہر کی بنیادایک نقشے کے تحت 1892ء میں رکھی گئی۔ اسے مکعب کی طرح بنایا گیا،یوں اس کے آٹھ بازارہیں جن کے بالکل درمیان میں گھنٹہ گھر(Clock Tower) ہے جو اس کی پہچان بن گیا ہے۔ ابتدا میں یہ جھنگ کی ایک تحصیل قرار پایا۔ 1904ء میں ضلع جھنگ کی تحصیل لائل پور، سمندری اورٹوبہ ٹیک سنگھ کو یکجاکرکے اسے ضلع کا درجہ دیا گیا۔1908ء میں یہاں پنجاب زرعی کالج قائم ہوا جو ترقی کرتے کرتے زرعی یونیورسٹی بن گیا۔ 1947ء میں پاکستان بننے کے بعد اس شہرنے تیزی سے ترقی کی،اس وقت یہ 3مربع میل تھا جو اب10مربع میل تک پھیل چکاہے۔ فیصل آبادسٹی کی آبادی 37لاکھ سے زائد اور ضلع فیصل آباد کی آبادی اس وقت تقریباً 90 لاکھ 75 ہزار 819 ہے۔فیصل آباد صنعتی شہر اور ٹیکسٹائل ملز کا حب ومرکز ہے۔اس کا قدیمی نام لائل پورہے۔کم وبیش 40سال پہلے اسے فیصل آباد کا نام دے کر ضلع فیصل آباد،ضلع جھنگ اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پر مشتمل ڈویژن کا صدر مقام بنا دیا گیا۔ 2005ء میں شہر فیصل آباد کو 8ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا،اس کی تحصیلیں بھی ٹاؤن کا درجہ پا گئیں،اس وقت اس کی چھ تحصیلیں؛فیصل آباد،فیصل آباد صدر، سمندری، جڑانوالہ،تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ ہیں۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد

2 دسمبر2023ء بروزہفتہ کو مدنی مرکزفیضان مدینہ،سوساں روڈ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان کا مشورہ تھا۔ مدنی مرکز میں پہنچ کر ناشتہ کیا اورمدنی مشورے میں شرکت کی۔ مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آبا دکی اہمیت اس بات سے جانی جا سکتی ہے کہ عاشقانِ رسول کی عالمگیرتحریک دعوت اسلامی کا سب سے زیادہ دینی کام پاکستان میں ہے اور اس کی پاکستان مشاورت کے مرکزی دفاتریہاں قائم ہیں،مزیداس کا تعارف بیان کیا جاتا ہے: مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آبا دکاافتتاح امیراہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے 1992ء میں فرمایا۔اس میں اب تک 30سے زائد ڈیپارٹمنٹس کاقیام عمل میں لایا جاچکا ہے جن میں جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ، اسلامک ریسرچ سنٹر المدینۃ العلمیۃ،مکتبۃ المدینہ،فیضان آن لائن اکیڈمی، اسٹوڈیو مدنی چینل،آفس شریعہ ایڈوائیزری بور ڈ اور آفس پاکستان مشاورت وغیرہ شامل ہیں۔ اس مدنی مرکز میں واقع شاندار مرکزی جامع مسجدفیضان مدینہ میں بیک وقت 3ہزارسے زائدنمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ یہ تنظیمی طورپر پاکستان میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا بھی مرکز ہے، اس لیےیہاں پاکستان کےنگران و ذمہ داران اسلامی بھائیوں کے مشورے ہوتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے کچن میں اوسطاً ماہانہ20ہزاراسلامی بھائیوں کا کھانا پکتا ہے۔ فیضان مدینہ میں قائم جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ اورامامت کورس کے طلبہ کی کل تعدادتقریباً 650ہے

مدنی مذاکرے میں شرکت

رات مدنی مذاکرہ تھا،اس میں شرکت کی،میری خوش نصیبی کہ اس دوران نگران پاکستان مشاورت رکن شوریٰ حاجی ابورجب محمد شاہدعطاری مدظلہ کی صحبت بھی میسر رہی، بعدِ مدنی مذاکرہ حاجی صاحب نے حاضرین سے مدنی مذاکرے میں ہونے والے سوالات و جوابات کی دہرائی کروائی اورمختلف اصلاحی موضوعات پر بیان وتربیت بھی فرماتے رہے، نشست کے اختتام پر انھوں نے حاضرین سےعام ملاقات کی۔ قارئین سے عرض ہے کہ ہر ہفتے کو بعد عشاء ہونے والے مدنی مذاکرے میں کراچی والے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں براہِ راست مدنی مذاکرے میں شرکت کیا کریں اور اس کے علاوہ دیگرمقامات والے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی سعادت پائیں۔

مدنی مذاکرے کے سوال جواب کا خلاصہ

فقیر قادری ہر ہفتے کو مدنی مذاکرےکے دوران اس میں ہونے والے سوالات جوابات کاہاتھوں ہاتھ انتخاب کرکے خلاصہ کمپوز کرتا ہےاورپھر اس کی پروف ریڈنگ کرکے پاکستان مشاورت دفترمیں قاری محمد یوسف عطاری کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں بھیج دیتا ہے۔قاری صاحب اس کو چیک کرتے اور اسے تمام مبلغین دعوتِ اسلامی اور جامعات المدینہ اورمدارس المدینہ کے ناظمین کو بھیج دیتے ہیں،پیر کو جامعات و مدارس المدینہ میں آنے والے طلبہ وطالبات سے یہ سوال کئے جاتے ہیں، یوں فیضان امیراہل سنت کو طلبہ میں منتقل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔نیز یہ سوال جواب پیر کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی ویب سائیٹ کے پیج دعوت اسلامی کے شب وروز پر بھی اپ لوڈ کر دیئے جاتے ہیں۔فقیرقادری مدنی مذاکرے میں جب شرکت کرتاہے تو ساتھ ساتھ کمپیوٹر میں سوالات جوابات کمپوزکرلیتاہےلیکن یہاں فیصل آباد میں سوال جواب کو تحریر کیا اور دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹرالمدینۃ العلمیۃ کے نگران مولانا آصف خان عطاری مدنی صاحب کو اس کی تصاویر واٹس ایپ کر دیں تاکہ انہیں کمپوزکروا کرچیکنگ کے بعد ہر جگہ بھیجا جا سکے۔آصف خان بھائی نے اس کام کی تکمیل کی۔اس رات جو سوال جواب تحریر کئے وہ قارئین کے استفادے کے لیے پیش کئے جاتے ہیں: سوال: اِمتحان میں نقل کرنا کیسا؟ جواب: اِمتحان میں نقل کر نا حرام ہے، اِس سے بچنا ضَروری ہے۔ سوال: کیا موبائل کی اسکرین پر الموت لکھ سکتے ہیں؟ جواب: یہ اچھا اَنداز ہے کہ جب اسکرین آن ہوگی تو عبرت حاصل ہو گی، اِس سُوال میں ترغیب اور نیکی کی دعوت ہے۔اپنی موت کو یاد کرنا ثواب ہے۔ سوال: اِیصالِ ثواب کرنے والے کا مُردے کو پتا چلتا ہے؟ جواب: جی ہاں، مُردوں کو پتا چلتا ہے،وہ خوش ہوتے ہیں بلکہ جو کوئی ان کی قبر پر جا کر سلام کرتا ہے تو وہ سلام کا جواب بھی دیتے ہیں۔ سوال: کب، کہاں اور کیسے بولنا ہے یہ گُر کیسے آئے ؟ جواب: یہ اللہ پاک کی عطا ہے، یہ گُر سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔عام طور پر گھروں کا ماحول جارحانہ ہوتا ہے،سمجھانے کا اَنداز جارحانہ نہیں حکیمانہ ہونا چاہیے۔بولنا بھی عمل ہے، ضرورت ہو تو بولا جائے ورنہ خاموش رہا جائے۔خاموشی بھی عمل ہے اور اِس کے فوائد بھی ہیں۔مزید معلومات کے لیےمکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ خاموش شہزادہ کا مُطالعہ مفید رہےگا۔ سوال: گفتگو کے آداب کتاب کے بارے میں امیر اہل سنَّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا؟ جواب: اِس کتاب کا مُطالعہ کیجیے اور اِس سے دَرس دیجیے۔اِس کا مطالعہ کرنے سےگفتگو کے آداب سیکھنے کو ملیں گے، غلط گفتگو سے جو نقصانات ہوتے ہیں اُن سے بچنے کا ذہن بنے گا۔زبان کے غلط اِستعمال سے گھر ٹوٹ جاتے بلکہ قتل ہو جاتے ہیں۔ زبان پر لگام لگ جائے تو دُنیا میں امن ہوجائے۔ سوال: دسمبر میں تین دِن کے مدنی قافلے میں سفر کے لیے امیر اہلسنَّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا ہے؟ جواب: 24، 25 اور 26دَسمبر 2023ء کو سب اسلامی بھائی تین دِن کے مدنی قافلے میں سفر کریں۔اِن دِنوں میں ایک ہی کام مدنی قافلے میں سفر ہو۔ سوال: کیا سخی کے مال میں شِفا ہے؟ 1. جواب: مشہور ہے کہ سخی کے مال میں شِفا اور کنجوس کے مال میں بیماری ہے۔سخی اللہ پاک کا پیارا ہوتا ہے۔ جامع صغیر میں ہے: سخی کے کھانے میں شِفا اور کنجوس کے کھانے میں وَبا ہے۔(2) سوال: حکایت اور واقعہ میں کیا فرق ہے؟ جواب: حکایت اور واقعہ میں کوئی فرق نہیں، کسی پر گزری ہوئی، بیتی ہوئی بات کو واقعہ کہتے ہیں۔ سوال: چپس، ٹافیاں اور رَنگ برنگی چیزیں کھانے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ جواب: یہ چیزیں کھانے سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے، بھوک ختم ہو جاتی ہے، بچے کمزور ہو جاتے ہیں، قد بھی نہیں بڑھتے، بچوں کو اِن چیزوں سے بچایا جائے۔ سوال: کیا سیرتِ مصطفےٰ پر مشتمل کتاب پڑھنے سے معلومات میں اِضافہ ہوتا ہے ؟ جواب: جی ہاں! عاشقانِ رَسُول عُلَما کی کتابیں پڑھنی چاہئیں،اِس سے دِینی معلومات میں اِضافہ ہوتا ہے۔ سوال: اِس ہفتے کا رِسالہ شانِ غوث اعظم پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنَّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟ جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ شانِ غوثِ اعظم پڑھ یا سُن لے اُس کو خواب میں غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا دِیدار نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

تین دسمبربروزاتوارکی مصروفیت

3 دسمبر بعد فجر کچھ دیر آرام کیا پھر مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تربیتی اجتماع میں شرکت کی جس میں پاکستان بھر سے ڈویژن ذمہ دار، کراچی، لاہور، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور ملک بھرکی فیضان صحابیات کے ناظمین اسلامی بھائی شریک تھے۔ بعد عصر ان سب کی نگران پاکستان مشاورت،رکن شوریٰ حاجی ابو رجب محمد شاہد عطاری مدظلہ کی خدمت میں حاضر ی ہوئی اور حاجی صاحب نے شعبے سے متعلق اور دیگر اصلاحی مدنی پھول دئیے۔آخرمیں حاضرین نے حاجی صاحب سے ملاقات کا شرف بھی پایا۔

تعارف علما ومشائخ فیصل آباد سٹی

شہرفیصل آباد کے چند علما ومشائخ کا تعارف ملاحظہ کیجئے:
1القربۃ الی رب العالمین، ص91،حدیث: 90 2جامع صغیر، ص325، حدیث:5258

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن